حضرت زہرا کے فضائل قرآن کی روشنی میں



اس تفسیر کی بنا پر یہ آیہ شریفہ حضرت زہرا کی فضیلت پر بہترین دلیل ہے۔

 

آٹھویں آیت:

( وَلَسَوْفَ یُعْطِیکَ رَبُّکَ فَتَرْضَی)(17)

اور تمہارا پرور دگار عنقریب اس قدر عطا کرے گا کہ تم خو ش ہو جا ئو ۔

اس آیةشریفہ کے شا ن نزول کو اہل تسنن کے معروف ومشہور محققین میں سے جناب عسکری اور ابن لال وابن تجار اور ابن مردویہ نے جا بر ابن عبداللہ انصاری سے روایت کی ہے کہ ایک مر تبہ پیغمبر اکرمۖ جناب فاطمہ کے گھر تشریف لائے تو دیکھا زہرا چکی چلا رہی ہیں اور ان کے بدن پراونٹ کی کھال سے بنی ہوئی

 

ایک چادر زیب تن ہے تو آپ نے فرمایا اے فاطمہ آخرت کی نعمتوں کے واسطے دنیا کی تلخی چکھو اور جلدی کرو اس وقت خدا نے یہ آیةنازل فرما ئی(18)

اس روایت کی بنا ء پر آیة شریفہ سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت اور عظمت بخوبی واضح ہو جا تی ہے لہذ ا مذکورہ آیات کی تفسیر شان نزول اور دیگر قرائن وشواہد سے واضح ہو جا تا ہے کہ زہرا سلام اللہ علیہا کا ئنات کی تمام خواتین سے افضل ہیں اگر چہ کچھ روایات منقول ہیں کہ جن سے استفادہ ہو تا ہے کہ تمام خواتین سے افضل چار خواتین ہیں:

١۔حضرت خدیجہ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next