عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



سوال :عاشورا کی عظیم شجاعت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ (علیہم السلام) نے کیا طریقہ اختیار کیا ؟

جواب : ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) نے امام حسین کی یاد کو باقی رکھنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کئے ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

 

 

١۔ مجالس عزاداری کو برپا کرنا

علقمہ حضرمی نقل کرتے ہیں: امام محمد باقر علیہ السلام روز عاشورا امام حسین علیہ السلام کے لئے اپنے گھر میں عزاداری قائم کرتے تھے ۔

""... ثم لیندب الحسین علیہ السلام و یبکیہ و یامر من فی دارہ ممن لا یتقیہ بالبکاء علیہ… و لیعز بعضھم بعضا بمصابھم بالحسین علیہ السلام، امام باقر علیہ السلام، امام حسین کے غم میں گریہ کرتے تھے اور جو لوگ آپ کے گھر میں ہوتے تھے اور آپ ان سے تقیہ نہیں کرتے تھے ان سے فرماتے تھے: امام حسین کے غم میں آنسو بہاؤ اور ان سے کہتے تھے کہ امام حسین کی مصیبت پر ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرو (١) ۔

ان کی مجالس سے امت اسلام کو جو برکتیں نصیب ہوئی ہیں اور نصیب ہوتی رہیں گی وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں ۔ آئمہ اطہار (علیہم السلام) کی باقی رہنے والی اس سنت کے تربیتی ، تہذیبی اور تعلیمی آثار اس قدر زیادہ ہیں کہ شیعوں کی تہذیب و ثقافت کا ایک عظیم حصہ ان سے متاثر ہے (٢) ۔

 

٢۔ مختلف مناسبتوں میں آپ کے مصائب کو یاد کرنا



1 2 3 4 5 6 7 next