عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



ایک حدیث میں پڑھتے ہیں کہ امام صادق نے داؤد رقی سے فرمایا:

انی ماشربت ماء باردا الا و ذکرت الحسین علیہ السلام ، میں نے حب کبھی ٹھنڈا پانی پیا تو امام حسین کو ضرور یاد کیا (3) ۔

ایک دوسری روایت میںآیا ہے کہ جب منصور دوانقی نے امام صادق کے گھر کو آگ لگائی تو آپ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے، آپ نے آگ کو بجھایااور گھر کی لڑکیوں اورعورتوں کو جو خوف زدہ تھیں ان کو تسلی دی اس کے اگلے دن کچھ شیعہ امام کی خدمت میں احوال پرسی کے لئے شرفیاب ہوئے تو انہوں نے امام کو غمگین اور گریہ کرتے ہوئے پایا، ان لوگوں نے امام سے پوچھا: یہ غم و اندوہ اور گریہ کس وجہ سے ہے؟آیا ان کی گستاخی اور بے حرمتی کی وجہ سے ہے؟ امام نے جواب دیا:

لا، ولکن لما اخذت النار ما فی الدھلیز نظرت الی نسائی وبناتی یتراکضن فی صحن الدار من حجرة الی حجرة ومن مکان الی مکان ھذا و انا معھن فی الدار فتذکرت فرار عیال جدی الحسین علیہ السلام یوم عاشورا من خیمة الی خیمة ومن خباء الی خباء، امام نے فرمایا : میں ہرگز اس کے لئے گریہ نہیں کررہا ہوں بلکہ میرا گریہ اس لئے ہے کہ جب آگ بلند ہوئی تو میں نے دیکھا کہ میری بیٹیاں اور بیویاں اس کمرہ سے اس کمرہ میں اور اس جگہ سے اس جگہ پناہ لے رہی تھیں جب کہ (یہ تنہا نہیں تھیں)ان کے پاس موجود تھا اس واقعہ کو دیکھ کر مجھے عاشور کے دن اپنے جد امجد امام حسین علیہ السلام کی یاد آگئی کہ وہ ایک خیمہ سے دوسرے خیمہ اور ایک پناہ گاہ سے دوسری پناہ گاہ میں جارہی تھیں(اور ان کے سب مرد شہید ہوگئے تھے) ۔

 

٣۔رونا اور رلانا

قیام عاشورا کو باقی رکھنے کے لئے آئمہ اطہار کی تدابیر میں سے ایک موثر تدبیر امام حسین علیہ السلام پر گریہ ہے ۔ امام سجاد علیہ السلام اپنی امامت کے دوران ہمیشہ واقعہ عاشورا پر عزاداری مناتے رہے اور اس مصیبت پر آپ اتنا روئے کہ ""بکائین عالم"" (بہت گریہ کرنے والا)آپ کا لقب پڑ گیا (4) ۔

آپ فرماتے تھے : انی لم اذکر مصرع بنی فاطمة الا خنقتنی العبرة، جب بھی مجھے اولاد فاطمہ کی قتل گاہ یاد آتی ہے تو آنسوں گلو گیر ہوجاتے ہیں(5) ۔

ہر مناسبت پر امام کاگریہ کرنا اس بات کا باعث بن گیا کہ عام لوگ بیدار ہوجائیں اور شہدائے عاشورا کو کوئی بھلانہ سکے ۔

شیعوں کے امام صرف خودہی سید الشہداء پر گریہ نہیں کرتے تھے بلکہ ہمیشہ لوگوں کو بھی امام حسین کے اوپر رونے کے لئے شوغ ورغبت دلاتے تھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 next