عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



امام صادق نے اس طرح بیان کیا ہے:

""مامن احد یوم القیامة الا وھو یتمنی انہ زار الحسین بن علی علیہماالسلام لما یری لما یصنع بزوار الحسین بن علی علیہما السلام من کرامتھم علی اللہ"" ۔ قیامت کے روز ہر شخص آروز کرے گا کہ وہ امام حسین (علیہ السلام) کا زائر ہوتا ، کیونکہ وہ خداوند عالم کے نزدیک ان کی کرامت کو دیکھے گا ( 14) ۔

ایک دوسری جگہ امام صادق (علیہ السلام) سے نقل ہوا ہے:

""من سرہ ان یکون علی موائد نور یوم القیامة، فلیکن من زوار الحسین بن علی علیہماالسلام"" جو بھی قیامت کے دن نور الہی کے دسترخوان پر بیٹھنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرے (15) ۔

یہاں تک کہ زیارت کی روایات میں امام حسین (علیہ السلام) کی بہت زیادہ زیارت کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

چھٹے امام فرماتے ہیں:

""من سرہ ان ینظر الی اللہ یوم القیامة، وتھون علیہ سکرة الموت، و ھول المطلع، فلیکثر زیارة قبر الحسین علیہ السلام"" ۔ جو شخص بھی یہ چاہتاہے کہ قیامت کے دن رحمت الہی کی طرف دیکھے اور جان کنی کی حالت اس پر آسان ہوجائے اور قیامت کے دن کا ڈر اس کے دل سے ختم ہوجائے تو امام حسین کے روضہ کی بہت زیادہ زیارت کرے (16) (17)۔

حواله جات:

1. وسائل الشيعة، ج 10، ص 398. ابواب المزار، باب 66، ح 20.

2. امالى صدوق، ص 142.



back 1 2 3 4 5 6 7 next