عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



٥۔ امام حسین علیہ السلام کی تربیت کو اہمیت دینا

اسلام کے دشمن خصوصا بنی امیہ اور بنی عباس کی تمام تر کوشش یہ تھی کہ امام حسین اور ان کے سچے دوستوں کے قیام کو لوگ بھول جائیں اور لوگ اس کے بارے میں کوئی بات نہ کریں یہاں تک انہوں نے کوشش کی کہ امام کی قبر کا بھی کوئی نشان باقی نہ رہے ۔

اسی وجہ سے بہت سے عباسی خلفاء نے قبر امام حسین کو ویران کرنے کے لئے کئی مرتبہ قدم پڑھا یا (9) لیکن دوسری طرف آئمہ اطہار ہر وقت اس طرح کے واقعوں کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے اور امام کی قبرکی مٹی کو بہشت کی مٹی، اور تمام دردوں کے لئے شفاء اوربرکت بناکر پیش کیا ۔ ایک روایت میں امام موسی کاظم سے نقل ہوا ہے:

""لا تاخذوا منتربتی شیئا لتبرکوا بہ، فان کل تربة لنا محرمة الا تربة جدی الحسین بن علی علیہ السلام فان اللہ عزوجل جعلھا شفاء لشیعتنا و اولیائنا"، میری تربت کی خاک کو تبرک کے طور پر مت اٹھانا کیونکہ میرے جد کی تربت کے علاوہ سب تربتوں کی مٹی (کو کھانا) حرام ہے، خدا وند عزوجل نے اس کو ہمارے شیعوں اور ہمارے دوستوں کے لئے شفا قرار دیا ہے (10) ۔

امام سجاد کے حالات میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ ایک کپڑے میں امام حسین کی قبر کی مٹی رکھتے تھے ۔

""فکان اذا حضرتہ الصلاة صبہ علی سجادتہ وسجد علیہ"" جب نماز کا وقت آتاتھا تو آپ اس مٹی کو اپنے مصلے پر رکھتے تھے اور اس پر سجدہ کرتے تھے (11) ۔

تمام روایتیں جو امام حسین کی تربت کے متعلق وارد ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ اس پاک تربت کا استعمال بچے کی ولادت کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اس سے نوزاد بچے کا تالوکھولتے ہیں اور انسان کے مرنے کے بعد اس تربت کو اس کی قبر میں رکھتے ہیں(12) ۔اسی طرح کربلا کی مٹی سے سجدہ گاہ اور تسبیح بناکر اس کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور اس کو تھوڑی سی کھا کر(دال کے دانے کے برابر پانی میں گھول کر پیتے ہیں)اس سے شفا کا قصد کرتے ہیں اور آئمہ اطہار نے اس سے عید فطر کے دن افطار کرنے کی وصیت و ترغیب دلائی ہے (13) ۔

 

٦۔ امام حسین علیہ السلام کے مرقدکی زیارت کا خاص اہتمام کرنا

آئمہ اطہار خود تو امام حسین علیہ السلام کی قبرکی زیارت کے لئے جاتے ہی تھے لیکن ساتھ ساتھ آپ کی قبر کی زیارت کا عظیم ثواب بیان کر کے شیعوں کو بھی کربلا جانے کاشوق دلاتے تھے اور ان شہداء کی یاد کو تازہ کرتے تھے اور اس طرح دشمنان اہل بیت کے منہ پر زبردست طمانچہ لگاتے تھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 next