عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



امررعلی جدث الحسین

فقل لاعظمہ الزکیة

امام حسین کی قبر کے پاس سے گذرو اور ان کی پاک ہڈیوں سے کہو…

میں نے دیکھا کہ امام صادق رونے لگے میں خاموش ہوگیا، لیکن آپ نے پھر فرمایا: پڑھتے رہو، میں پڑھنے لگا فرمایا: اور پڑھو، میں نے پھر پڑھنا شروع کیا یہاں تک کے جب اس بیت پر پہنچا:

یا مریم قومی واندبی مولاک

وعلی الحسین فاسعدی ببکاک

ائے مریم! اٹھو اور اپنے مولا پر گریہ کرواورامام حسین (علیہ السلام) پر گریہ کے ذریعہ اپنی نجات کو طلب کرو ۔

میں نے دیکھا کہ امام صادق (علیہ السلام) گریہ کررہے ہیں اور عورتیں فریاد کررہی ہیں جب سب خاموش ہوگئے تو حضرت نے فرمایا:

"" یا ابا ہارون من انشدفی الحسین فابکی عشرة فلہ الجنة""۔ ائے اباہارون! جو بھی امام حسین پر مرثیہ پڑھے اور دس لوگوں کو رلائے اس کی جزاء بہشت ہے (8) ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 next