عاشورا کی عظیم شجاعت و ہمت کو باقی رکھنے کے لئے ائمہ کا طریقہ کار



ایک روایت میں امام رضاعلیہ السلام نے بیان کیا ہے :

""فعلی مثل الحسین فلیبک الباکون، فان البکاء علیہ یحط الذنوب العظام ""،پس امام حسین جیسوں کے اوپر گریہ کرنے والوں کو گریہ کرنا چاہئے کیونکہ آپ پر گریہ کرنے سے بڑے گناہ دور ہوجاتے ہیں(6) ۔

رونے کے متعلق روایات میں بہت زیادہ ثواب بیان کیا گیا ہے، رولانے کیلئے حتی کہ ""تباکی"" رونے کی صورت بنانے کے متعلق بہت زیادہ ثواب بیان کیا گیا ہے ۔

مظلومیت اہل بیت پر گریہ کرنے کے متعلق احادیث میں بیان ہوا ہے کہ:

من بکی وابکی واحدا فلہ الجنة ومن تباکی فلہ الجنة، جو کوئی روئے اور اگر فقط ایک آدمی کو رلائے، اس کی جزا بہشت ہے اور جو رونے کی صورت بنائے اس کی جزاء بھی بہشت ہے (7) ۔

 

 

٤۔ شاعروں کو مرثیہ پڑھنے کی طرف رغبت دلانا

جو شعراء امام حسین علیہ السلام کے مصایب پر شعر کہتے تھے اور مجالس ومحافل میں ان اشعار کو پڑھتے تھے ان شعراء پر آئمہ معصومیں کی خاص نظر رہتی تھی۔ بہت سے شعراء جیسے کمیت اسدی، دعبل خزاعی، سید حمیری و…کو (شعراء اہل بیت)کہا جاتا تھا اور آئمہ کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ان کا ایک خاص امتیاز پایا جاتا تھا ۔

ہارون مکفوف(امام صادق کے ایک صحابی)کہتے ہیں: امام صادق کی خدمت میںپہنچا، آپ نے فرمایا: مجھے مرثیہ سناؤ، میں نے ان کو مرثیہ سنایا تو آپ نے فرمایا: لا، کما تنشدون وکما ترثیہ عند قبرہ، اس طرح نہ پڑھو بلکہ جس طرح ان کی قبر کے نزدیک تم مرثیہ پڑھتے ہو ویسے مرثیہ پڑھو۔ میں نے پڑھنا شروع کیا:



back 1 2 3 4 5 6 7 next