نبوت عامہ



امام نے علیہ السلام نے فرمایا: حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ھیں:خد اوند متعال نے ملائکہ کو عقل بغیر شہوت وھواء پرستی کے عطا کی ھے اور جانوروں میں شہوت بغیر عقل کے اور انسان میں ان دونوں کو جمع کیا ھے بس جو اپنی عقل کے ذریعہ شہوت کو قابو میں رکھے وہ ملائکہ سے افضل ھے اور وہ جس کی عقل پر اس کی شہوت غلبہ کر لے وہ جانور وں سے بدتر ھے۔

[2] سورہ حجر کی آیت نمبر ۲۹ کی طرف اشارہ ھے:<فَإِذَا سَوَّیْتُہُ وَنَفَخْتُ فِیہِ مِنْ رُوحِی فَقَعُوا لَہُ>

”بس جس وقت میں نے اس کا پتلا بنایا اور اس میں روح پھونکی(اور کھا )آدم کے لئے سجدہ میں گر جاوٴ“۔

[3] سورہ مومنون، آیت ۱۴۔”اس کے بعد ھم نے اس کو ایک دوسری صورت میں پیدا کیا تو (سبحان اللہ )خدا با برکت ھے جو سب بنانے والوں سے بہتر ھے“۔

[4] بحار الانوارج۶ ص۲۴۹۔”تم فنا کے لئے نھیں پیدا هوئے هو بلکہ باقی رھنے کے لئے خلق هوئے هو اور بے شک اس کے علاوہ کچھ بھی نھیں کہ ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف منتقل هو رھے هو“۔

[5] سورہ طہ، آیت ۵۰۔”ھر چیز کو اس نے خلق کیا پھر ھدایت کی“۔

[6] افراط در تشبیہ:(یعنی خدا کو مخلوق کی طرح سمجھنا)

[7] سورہ انعام ، آیت۱۵۳۔”اور بے شک یھی میرا سیدھا راستہ ھے بس اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو جو تم کو اللہ کے راستہ سے بھٹکا کر تتر بتر کردیں گے یہ وہ باتیں ھیں جن کا خدا نے تم کو توصیہ کیا ھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو“۔

[8] سورہ روم ، آیت ۴۱۔”خود لوگوں ھی کے اپنے ھاتھوں کی کارستانیوں کی بدولت خشک وتر میں فساد پھیل گیا“۔

[9] سورہ جاثیہ ، آیت ۱۳۔”خدانے تمھارے لئے تسخیر کردیا ان سب کو جو زمین وآسمان میں ھے یہ سب خدا کی طرف سے ھے بے شک ان سب میں لوگوں کے لئے نشانیاں ھیں جو تفکر کرتے ھیں“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next