عرض موٴلف



تمھارا اس وقت خوشی سے کیا حال ہوگا جب ابن مریم حضرت عیسی تمھارے درمیان نازل ہوں گے اور تمھارا امام تم میں سے ہوگا؟

ابن حجر Ù†Û’ اس حدیث Ú©ÛŒ شرح کرتے ہوئے لکھا Ú¾Û’ کہ امام شافعی اپنی کتاب ”المناقب“ میں تحریر کرتے ھیں  :

 Ø§Ø³ امت میں امام مھدی (ع)کا وجود اور آپ کا حضرت عیسی (ع) Ú©Ùˆ نماز پڑھانا حد تواتر Ú©Û’ طور پر ثابت Ú¾Û’Û”[26] 

ابن حجر اس کے بعد کھتے ھیں :

 Ø¨Ø¯Ø± الدین عینی اس حدیث Ú©ÛŒ مفصل شرح کرنے Ú©Û’ بعد اس طرح نتیجہ گیری کرتے ھیں  :

”حضرت عیسی (ع) کا اس امت مسلمہ Ú©Û’ امام مھدی(ع) Ú©Û’ پیچھے قیامت سے نزدیک آخری زمانہ میں نماز پڑھنا ،اس بات Ú©ÛŒ دلیل Ú¾Û’ کہ جو لوگ قائل ھیں  Ú©Û زمین کبھی حجت خد ا سے خالی نھیں ØŒ وہ درست Ú¾Û’ اور ان کا یہ عقیده حق بجانب ھے۔“[27]

اور امام نووی”کتاب تہذیب الاسماء“ میں کلمہٴعیسیٰ کے ذیل میں تحریر کرتے ھیں:

” حضرت عیسیٰ(ع) کا آخری زمانہ میں امام مھدی(ع) کے پیچھے نماز پڑھنے کیلئے آنا اسلام کی تائید اور تصدیق کی خاطر ھے ،نہ کہ اپنی نبوت اور مسیحت کو بیان کرنے کے لئے اور خدا وند متعال حضرت عیسیٰ(ع) کو امام مھدی (ع) کے پیچھے نماز پڑھواکر رسول (ص)اکرم کے احترام میں اس امت اسلام کو قابل افتخار بنانا چاھتا ھے۔“[28]

قارئین محترم! یہ تھی چند حدیثیں  Ø¬ÙˆØµØ­ÛŒØ­ÛŒÙ† میں وارد ہوئی ھیں ،جن سے بعض عقیدہٴتشیع Ú©ÛŒ تائیدہوتی ھے،لیکن مذکورہ مطالب Ú©Ùˆ صحیح بخاری اورصحیح مسلم Ú©Û’ بعض متعصب شا رحین اور عصر حا ضر Ú©Û’ چند نام نھاد سنی مصنفین ہضم کرنے سے قاصر نظر آتے ھیں (اورنہ جانے کیوں ان مطالب Ú©ÛŒ بنا پر عارضہٴ Ø´Ú©Ù… ِ درد میں مبتلا دکھائی دیتے ھیں!)اور بجائے اس Ú©Û’ کہ یہ لوگ ان حدیثوں Ú©Û’ مفہوم Ú©Û’ سامنے سرتسلیم خم کرتے،انھوں Ù†Û’ ایسی ایسی الٹی،سیدھی،ضد Ùˆ نقیض اور غیر قابل ِ قبول توجیھات Ùˆ تاویلات نقل Ú©ÛŒ ھیں جو صریحا عقل Ùˆ نقل Ú©Û’ خلاف ھیں Û”

 Ú†Ù†Ø§Ù†Ú†Û عصرحا ضر Ú©Û’ بعض محققین جب ان توجیھات Ú©Û’ فساد Ú©ÛŒ طرف متوجہ Ú¾Ùˆ ئے تو انھوں Ù†Û’ سرے سے مذکورہ حدیثوں Ú©ÛŒ شرح کرنے سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرا راستہ اپنایا! مثلاً شیخ محمود ابوریہ اپنی کتاب میں اس حدیث Ú©ÛŒ شرح کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس طرح لکھتے ھیں  :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next