عرض موٴلف



”یہ روایات مشکل ترین حدیثوں میں سے ھیں،جن کا سمجھنا بھت دشوار ھے، بلکہ اس کے واقعی مفہوم کو درک کرنا ھمارے امکان میں ھے ھی نھیں، لہٰذا ان حدیثوں کی تشریح کے بجائے ھ میں اپنا گرانقدروقت اور اپنی قیمتی عمر دوسرے مفیدعلمی مطالب میں صرف کر نی چاھیئے۔‘ ‘[29]

عرض موٴلف

جی ھاں!جو احادیث ان کے عقیده کے خلاف ہوتی ھیں، وہ ان کے نزدیک قابل ِ بحث و تمحیث اور لائق تشریح و تو ضیح نھیں ہوا کرتیں!!ان کا واقعی مفہوم درک(ہضم ) کرنا ان کے بس میں نھیں ہوتا!!حقائق بیان کرنے سے یونھی جان چرائی جاتی ھے ،اللہ بچائے ایسے ناحق شناسوں سے۔

Û²Û”  فضا ئل علی علیہ السَّلام صحیحین Ú©ÛŒ روشنی میں

 Ø§Ø¨Ú¾ÛŒ تک Ú¾Ù… Ù†Û’ اھل بیت علیھم السلام اور بارہ اماموں Ú©Û’ فضائل Ú©Û’ بارے میں بطور عموم صحیحین سے روایات آپ Ú©ÛŒ خدمت میں نقل کیں  Ú¾ÛŒÚº  Ø§Ø¨ Ú¾Ù… فرداً فرداً اھل بیت Ú©Û’ فضائل میں صحیحین سے روایات نقل کرتے ھیں،چنانچہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام Ú©Û’ فضائل سے شروع کرکے حضرت فاطمہ زھر ا سلام الله علیھا پھر حسنین علیھما السلام Ú©Û’ مشترکہ فضائل ذکر کریں  Ú¯Û’ØŒ اس Ú©Û’ بعد ان میں سے ھرایک Ú©Û’ علیٰحدہ فضائل بیان کریں  Ú¯Û’ Û”

Ù¾Ú¾Ù„ÛŒ   ÙØ¶ÛŒÙ„ت: د شمنانِ علی دشمنانِ خد ا ھیں

۱۔,,…عن ابی ذرقال نزلت الآیة:<ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِمْ>[30] فی ستة مِن قر یشٍ عَلِی وَحَمزَة وَ عُبَیدَة بنِ الحا رث،و شیبة بن ربیعة وعُتبة بن ربیعة والولید بن عتبة“[31]

ابوذر کھتے ھیں :

یہ آیت<ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِ >دو قریش کے گروہ جو راہ خدا میں آپس میں دشمنی اور عداوت رکھتے تھے یہ آیت تین خالص مومن اور قریش کے تین کافروں کے بارے میں نازل ہوئی ھے یعنی علی (ع) ، حمزہ(ع)، عبیدہ بن حا رث، یہ توحید کے پرچم کو بلند کرنے کے لئے لڑے اور عتبہ ، شیبہ، ولید، یہ توحید کے پرچم کو سرنگوں کرنے کے لئے لڑے۔

 Û²Û”,,… قیس بن عباد عن علی (ع)Ø› فینا نزلت ہٰذہ الآیة:< ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِمْ>Û”[32]  

                              

قیس بن عباد حضرت علی علیہ السلام سے نقل کرتے ھیں  :

آیہٴ < ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِی رَبِّہِمْ> ھماری شان میں نازل ہوئی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next