توبه کرنے والوں کے واقعات



قبيلہ انصار سے ايک لڑکي کا انتقال ھوا ، جب لوگ اس کو دفن کرکے واپس آگئے، ميں رات ميں گيا، اس کو باھر نکالا، اور اس کا کفن نکال ليا، اس کو برہنہ ھي قبر ميں چھوڑديا، جب ميں واپس لوٹ رھا تھا شيطان نے مجھے ورغلايا، اور اس کے لئے ميري شھوت کو ابھارا، شيطاني وسوسہ نے اس کے بدن اور خوبصورتي نے مجھے اپنے جال ميں پھنسا ليا يھاں تک نفس غالب آگيا اور واپس لوٹا اور جوکام نھيں کرنا چاہئے تھا وہ کربيٹھا!!

اس وقت گويا ميں نے ايک آواز سني: اے جوان! روز قيامت کے مالک کي طرف سے تجھ پر وائے ھو! جس دن تجھے اور مجھے اس کي بارگاہ ميں پيش کيا جائے گا، ھائے تونے مجھے مردوں کے د رميان برہنہ کرديا ھے، مجھے قبر سے نکالا، ميرا کفن لے چلا اور مجھے جنابت کي حالت ميں چھوڑ ديا، ميں اسي حالت ميں روز قيامت محشور کي جاؤں گي، واے ھو تجھ پر آتش جہنم کي!

يہ سن کر پيغمبر اکرم  صلي اللہ عليہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ù†Û’ بلند آواز ميں پکارا: اے فاسق! يھاں سے دور چلاجا، ڈرتا Ú¾ÙˆÚº کہ تيرے عذاب ميں ميں بھي جل جاؤں! تو آتش جہنم سے کتنا نزديک Ú¾Û’ØŸ!

وہ شخص مسجد سے باھر نکلا، Ú©Ú†Ú¾ کھانے پينے کا سامان ليا اور شھر سے باھر پھاڑ Ú©ÙŠ طرف Ú†Ù„ ديا، حالانکہ موٹا اور کھردرا کپڑا پہنے ھوئے تھا، اور اپنے دونوں ھاتھوں Ú©Ùˆ اپني گردن سے باندھے ھوئے تھااور پکارتا جاتا تھا: خداوندا!  يہ بھلول تيرا بندہ Ú¾Û’ØŒ ھاتھ بندھے تيري بارگاہ ميں حاضر Ú¾Û’- پالنے والے!  تو مجھے جانتا Ú¾Û’ØŒ ميرے گناھوں Ú©Ùˆ بھي جانتا Ú¾Û’ØŒ ميں آج تيرے پشيمان بندوں Ú©Û’ قافلہ ميں ھوں، توبہ Ú©Û’ لئے تيرے پيغمبر Ú©Û’ پاس گيا تھا ليکن اس Ù†Û’ بھي مجھے دور کردياھے، پالنے والے تجھے تيري عزت Ùˆ جلال اور سلطنت کا واسطہ کہ مجھے نااميد نہ کرنا، اے ميرے مولا Ùˆ آقا! ميري دعا Ú©Ùˆ ردّ نہ کرنا اوراپني رحمت سے مايوس نہ کرنا-

وہ چاليس دن تک دعا و مناجات اورگريہ و زاري کرتا رھا، جنگل کے درندے اور حيوانات اس کے رونے سے روتے تھے! جب چاليس دن ھوگئے تو اپنے دونوں ھاتھوں کو بلند کرکے بارگاہ الٰھي ميں عرض کيا: پالنے والے ! اگر ميري دعا قبول اور ميرے گناہ بخش دئے گئے ھوں تو اپنے پيغمبر کو اس کي خبر دےدے، اور اگر ميري دعا قبول نہ ھوئي ھو اور ميرے گناہ بخشے نہ گئے ھوں نيز مجھ پر عذاب کرنے کا ارادہ ھو تو ميرے اوپر آتش نازل فرما تاکہ ميں جل جاؤں يا کسي دوسري عقوبت ميں مبتلا کردے تاکہ ميں ھلاک ھوجاؤں، بھر حال قيامت کي ذلت و رسوائي سے مجھے نجات ديدے-

چنانچہ اس موقع پر درج ذيل آيات نازل ھوئيں:

((وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً اٴَوْ ظَلَمُوا اٴَنْفُسَھم ذَکَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِھم وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَي مَا فَعَلُوا وَھم يَعْلَمُونَ))-[17]

”اور يہ وہ لوگ ھيں کہ جب کوئي نماياں گناہ کرتے ھيں يا اپنے نفس پر ظلم کرتے ھيں تو خدا کو ياد کرکے اپنے گناھوں پر استغفار کرتے ھيں اور خدا کے علاوہ کون گناھوں کو معاف کرنے والاھے اور وہ اپنے کئے پر جان بوجھ کر اصرار نھيں کرتے “-

((اٴُوْلَئِکَ جَزَاؤُھم مَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّھم وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِھا الْاٴَنْھارُ خَالِدِينَ فِيھا وَنِعْمَ اٴَجْرُ الْعَامِلِينَ))-[18]

”يھي وہ لوگ ھيں جن کي جزا مغفرت ھے اور وہ جنت ھے جس کے نيچے نھريں جاري ھيں -وہ ھميشہ اسي ميں رہنے والے ھيں اور عمل کرنے کي يہ جزا بھترين جزاھے“-



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next