غیر خدا كی قسم كھانا



”شروع كرتا هوں اللہ كے نام اور اسی كی مددسے نیزاسی كے راستہ اور ملت رسول اللہ میں قدم بڑھاتا هوں، اور گواھی دیتا هوں كہ اللہ كے علاوہ كوئی خدا نھیں، وہ وحدہ لا شریك ھے، اورشھادت دیتا هوں كہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خدا كے بندے اور رسول ھیں، بار الہٰا ! محمد وآل محمد پر اپنی رحمت نازل فرما“۔

اور وھاں پڑھی جانے والی دعاؤں میں سے زیارت اھل قبور بھی اس طرح سے ھے:

”اَلسَّلاٰمُ عَلٰی اَھْلِ الدِّیَارِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُوٴمِنِیْنَ مِنْ اَہْلِ لاٰ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَحِمَ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَاخِرِیْنَ وَاِنَّا اِنْشَاءَ اللّٰہُ بَكُمْ لاٰحِقُوْنَ اَلسَّلاٰمُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَكَاتُہُ“۔

”سلام هو مسلمانوں اور لا الہ الا اللہ پر ایمان لانے والوں كے شھر (خموشاں) پر، خدا رحمت كرے اس دیار میں ھم سے پھلے آنے والوں اور بعد میںآنے والوں پر، انشاء اللہ ھم بھی اسی دیار سے ملحق هونے والے ھیں، تم پر سلام اور خدا كی رحمت وبركات هو“۔

اسی طرح وھاں پڑھی جانی والی دعائے استغفار اس طرح ھے:

”اَسَتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لاٰ اِلٰہَ اِلاَّ هو الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْم ذُوْالْجَلاَلِ وَالاِكْرَام وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ وَاَسْئَلُہُ اَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ یَتُوْبَ عَلَیَّ تَوْبَةَ عَبْدٍ ذَلِیْلٍ خَاضِعٍ خَاشِعٍ فَقِیْرٍ مِسْكِیْنٍ مُسْتَكِیْنٍ، لاٰیَمْلِكُ لِنَفْسِہِ نَفْعاً وَلاٰ ضَراً وَلاٰ مَوْتاً وَلاٰ حَیٰوةً وَلاٰنُشُوْراً۔ “

”میں توبہ او راستغفار كرتا هوں اس اللہ سے جس كے علاوہ كوئی معبود نھیں جو حیّ وقیّوم، رحمن و رحیم اور صاحب عظمت و جلالت ھے، اور میں اسی كی بارگاہ میں تو بہ كرتا هوں، اور اسی سے سوال كرتا هوں كہ محمد و آل محمد پر درود وسلام بھیج، او راپنے اس خاضع، خاشع، فقیر، مسكین بندے كی توبہ قبول كر، جو خود اپنے نفس كے لئے كسی نفع ونقصان اور موت وحیات نیز حشر ونشر كا مالك نھیں ھے“۔

قارئین كرام !آپ نے ملاحظہ فرمایا كہ شیعہ حضرات قبور كی زیارت كے موقع پر اس طرح كی دعائیں پڑھتے ھیں، شیعہ حضرات كی دعاؤں او ر اذكار كی كتابوں میں سب سے اھم كتاب صحیفہ سجادیہ ھے كہ اگر كوئی شخص اس كتاب میں موجودہ دعاؤں میں صحیح غور وفكر كرے تو اس كو معلوم هوجائے گا كہ حقیقت توحید كیا ھے ؟

خدا كے سامنے حقیقی خضوع وخشوع كیسے كیا جاتا ھے اس كتاب میں ایسے مطالب موجود ھیں جو دوسری كتابوں میں بمشكل تمام پائے جاتے ھیں، شیعہ حضرات خصوصاً علمائے كرام مقدس روضوں پر صحیفہ سجادیہ سے اس طرح كی دعائیں پڑھتے ھیں:

”اِلٰہِیْ مَنْ حَاوَلَ سَدَّ حَاجَتِہ. مِنْ عِنْدَكَ فَقَدْ طَلَبَ حَاجَتَہُ فِیْ مَظَاٴنِّها وَاِنِّیْ طَلَبْتُہُ مِنْ جِہَتِها وَمَنْ تَوَجَّہَ بِحَاجَتِہ. اَلیٰ اَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ اَوْ جَعَلَ سَبَبَ نَجْحِها دُوْنَكَ فَقَدْ تَعَرَّضَ لِلْحِرْمَانِ وَاسْتَحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَوَاتَ الإحْسَاْنِ“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next