حضرت امام علی نقی عليه السلام



           Ø¬ÙˆØ§ÛŒØ³Û’ موقعوں پرجذبات سے کام لینے والوں کا ہواکرتاہے ایک ایسے اقتدارکے مقابلہ میں جسے نہ صرف وہ حق وانصاف Ú©Û’ روسے ناجائزسمجھتے ہیں بلکہ ان Ú©Û’ ہاتھوں انہیں جلاوطنی قیداوراہانتوں کاسامنابھی کرناپڑاہے مگر جذبات سے بلنداورعظمت نفس Ú©Û’ کامل مظہردنیاوی ہنگاموں اوروقت Ú©Û’ اتفاقی موقعوں سے کسی طرح کافائدہ اٹھانا اپنی بے لوث حقانیت اورکوہ سے بھی گراں صداقت Ú©Û’ خلاف سمجھتاہے اورمخالفت پرپس پشت حملہ کرنے کواپنے بلندنقطہ نگاہ اورمعیارعمل Ú©Û’ خلاف جانتے ہوئے ہمیشہ کنارہ Ú©Ø´ رہتاہے (دسویں امام ص Û±Û¶) Û”

امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت

          متوکل Ú©Û’ بعداس کابیٹا مستنصرپھرمستعین پھر Û²ÛµÛ² ہجری میں معتزباللہ خلیفہ ہوا معتزابن متوکل Ù†Û’ بھی اپنے باپ Ú©ÛŒ سنت کونہیں چھوڑااورحضرت Ú©Û’ ساتھ سختی ہی کرتارہا یہاں تک کہ اسی Ù†Û’ آپ کوزہردیدیا Û”

          ”سمعہ المعتز، انوارالحسینیہ جلد Û² ص ÛµÛµ ،اورآپ بتاریخ Û³/ رجب Û²ÛµÛ´ ہجری یوم دوشنبہ انتقال فرماگئے (دمعہ ساکبہ جلد Û³ ص Û±Û´Û¹) Û”

          علامہ ابن جوزی تذکرة خواص الامة میں لکھتے ہیں کہ آپ معتزباللہ Ú©Û’ زمانہ خلافت میں شہیدکئے گئے ہیں اورآپ Ú©ÛŒ شہادت زہرسے واقع ہوئی ہے، علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ آپ کوزہرسے شہیدکیاگیاہے (انوارالابصارص Û±ÛµÛ°) Û”

          علامہ ابن حجرلکھتے ہیں کہ آپ زہرسے شہیدہوئے ہیں ØŒ صواعق محرقہ ص Û±Û²Û´ ØŒ دمعہ ساکبہ جلد Û³ ص Û±Û´Û¸ میں ہے کہ آپ Ù†Û’ انتقال سے قبل امام حسن عسکری علیہ السلام کومواریث انبیاء وغیرہ سپردفرمائے تھے وفات Ú©Û’ بعدجب امام حسن عسکری علیہ السلام Ù†Û’ گریبان چاک کیاتولوگ معترض ہوئے آپ Ù†Û’ فرمایا کہ یہ سنت انبیاء ہے حضرت موسی Ù†Û’ وفات حضرت ہارون پراپناگریبان پھاڑاتھا (دمعہ ساکبہ ص Û±Û´Û¸ ØŒ جلاء العیون ص Û²Û¹Û´) Û”

          آپ پرامام حسن عسکری Ù†Û’ نمازپڑھی اورآپ سامرہ ہی میں دفن کئے گئے ”اناللہ واناالیہ راجعون“ ØŒ علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ Ú©ÛŒ وفات انتہائی کس مپرسی Ú©ÛŒ حالت میں ہوئی انتقال Ú©Û’ وقت آپ Ú©Û’ پاس کوئی بھی نہ تھا (جلاء العیون ص Û²Û¹Û²) Û”

آپ کی ازواج واولاد

          آپ Ú©ÛŒ کئی بیویاں تھیں، ان سے کئی اولادیں پیداہوئیں جن Ú©Û’ اسماء یہ ہیں امام حسن عسکری، حسین بن علی، محمدبن علی، جعفربن علی، دخترموسومہ عائشہ بن علی (ارشادمفید ص ÛµÛ°Û² ،صواعق محرقہ ص Û±Û²Û¶ طبع مصر)Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11