حضرت امام علی نقی عليه السلام



حضرت امام علی نقی اورسواری کی برق رفتاری

          علامہ طبرسی لکھتے ہیں کہ حضرت امام علی نقی علیہ السلام Ú©Û’ مدینہ سے سامرہ تشریف Ù„Û’ جانے Ú©Û’ بعد ایک دن ابوہاشم Ù†Û’ کہا مولامیرا دل نہیں مانتا کہ میں ایک دن بھی آپ Ú©ÛŒ زیارت سے محروم رہوں ØŒ بلکہ جی چاہتاہے کہ ہرروز آپ Ú©ÛŒ خدمت میں حاضرہواکروں حضرت Ù†Û’ پوچھا اس Ú©Û’ لیے تمہیں کونسی رکاوٹ ہے انہوں Ù†Û’ عرض Ú©ÛŒ میراقیام بغدادہے اورمیری سواری کمزورہے حضرت Ù†Û’ فرمایا”جاو“ اب تمہاری سواری کاجانور طاقتورہوجائے گا اوراس Ú©ÛŒ رفتاربہت تیزہوجائے Ú¯ÛŒ ابوہاشم کابیان ہے کہ حضرت Ú©Û’ اس ارشادکے بعدسے ایساہوگیاکہ میں روزانہ نمازصبح بغدادمیں نمازظہرسامرہ عسکرمیں اورنمازمغرب بغدادمیں Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ لگا (اعلام الوری ص Û²Û°Û¸) Û”

دوماہ قبل عزل قاضی کی خبر

          علامہ جامی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ سے آپ Ú©Û’ ایک ماننے والے Ù†Û’ اپنی تکلیف بیان کرتے ہوئے بغدادکے قاضی شہر Ú©ÛŒ شکایت Ú©ÛŒ اورکہاکہ مولاوہ بڑا ظالم ہے ہم لوگوں Ú©Ùˆ بے حد ستاتاہے آپ Ù†Û’ فرمایا گھبراونہیں دوماہ بعد بغدادمیں نہ رہے گا راوی کابیان ہے کہ جونہی دوماہ پورے ہوئے قاضی اپنے منصب سے معزول ہوکراپنے گھربیٹھ گیا (شواہدالنبوت)Û”

آپ کااحترام جانوروں کی نظرمیں

          علامہ موصوف یہ بھی لکھتے ہیں کہ متوکل Ú©Û’ مکان میں بہت سی بطخیں پلی ہوئی تھیں جب کوئی وہاں جاتاتووہ اتناشورمچایاکرتی تھیں کہ کان Ù¾Ú‘ÛŒ آوازسنائی نہ دیتی تھی لیکن جب امام علیہ السلام تشریف Ù„Û’ جاتے تھے تووہ سب خاموش ہوجاتی تھیں اورجب تک آپ وہاں تشریف رکھتے تھے وہ Ú†Ù¾ رہتی تھیں (شواہدالنبوت)Û”

حضرت امام علی نقی علیہ السلام اورخواب کی عملی تعبیر

          احمدبن عیسی الکاتب کابیان ہے کہ میں Ù†Û’ ایک شب خواب میں دیکھا کہ حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرماہیں اورمیں ان Ú©ÛŒ خدمت میں حاضرہوں، حضرت Ù†Û’ میری طرف نظراٹھاکردیکھا اوراپنے دست مبارک سے ایک مٹھی خرمہ اس طشت سے عطافرمایا جوآپ Ú©Û’ سامنے رکھاہواتھا میں Ù†Û’ انہیں گناتووہ پچس تھے اس خواب کوابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ مجھے معلوم ہواکہ حضرت امام علی نقی علیہ السلام سامرہ سے تشریف لائے ہیں میں ان Ú©ÛŒ زیارت Ú©Û’ لیے حاضرہوا تومیں Ù†Û’ دیکھا کہ ان Ú©Û’ سامنے ایک طشت رکھا ہے جس میں خرمے ہیں میں Ù†Û’ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کوسلام کیا حضرت Ù†Û’ جواب سلام دینے Ú©Û’ بعد ایک مٹھی خرمہ مجھے عطافرمایا ØŒ میں Ù†Û’ ان خرموں کوشمارکیا تووہ پچیس تھے  میں Ù†Û’ عرض Ú©ÛŒ مولاکیا Ú©Ú†Ú¾ خرمہ اورمل سکتاہے جواب میں فرمایا! اگرخواب میں تمہیں رسول خدانے اس سے زیادہ دیاہوتاتومیں بھی اضافہ کردیتا (دمعہ ساکبہ جلد Û³ ص Û±Û²Û´) Û”

          اسی قسم کا واقعہ امام جعفرصادق علیہ السلام اورامام علی رضاعلیہ السلام Ú©Û’ لیے بھی گزراہے۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام اورفقہائے مسلمین



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next