پیغمبر اکرم(ص)کے سامنے (خلافت کے سلسله میں) تین راستے



اور یحییٰ کو حکم دیا کہ خلافت و امامت کو شمعون کی اولاد اور حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں کے حوالہ کردو، اور اسی طرح وصیت کا یہ سلسلہ جاری رھا یھاں تک کہ پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)تک پھنچا[17]

یہ وصیتیں صرف مال یا اھل خانہ سے متعلق نھیں تھیں مخصوصاً اھل سنت کے اس نظریہ کے مطابق کہ انبیاء میراث میں مال نھیں چھوڑتے، بلکہ یہ وصیتیں ہدایت اور معاشرہ کی رھبری نیز شریعت کی حفاظت کے لئے بھی تھیں۔

کیا ان تمام حالات کے باوجود پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)اس عقلی قانون سے الگ ھیں؟!

جناب سلمان فارسی نے رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے سوال کیا:

”یا رسول الله  (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)! إنّ لکلّ نبیّ وصیّاً فمن وصیّک؟ فسکت عنّی فلمّا کان بعد راٴنی فقال یا سلمان! فاٴسرعت إلیہ قلت لبیک۔ قال تعلم من وصیّ موسی؟ قال نعم یوشع بن نون۔ قال لم؟ قلت لاٴنّہ کان اٴعلمھم یومئذ۔ قال فإنّ وصیّی Ùˆ موضع سرّی Ùˆ خیر من اٴترک بعدی Ùˆ ینجز عدتی Ùˆ یقضی دینی علی بن اٴبی طالب“[18]

”یا رسول اللہ! ھر نبی کا ایک وصی ھوتا تھا، آپ کا وصی کون ھے؟ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے چند لمحے بعد فرمایا: اے سلمان! چنانچہ میں بہت تیزی کے ساتھ آپ کی خدمت میں پھنچا، اور میں نے لبیک کھا، اس وقت آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: کیا تم جانتے ھو کہ موسیٰ کا وصی کون تھا؟ سلمان نے کھا: جی ھاں، میں جانتا ھوں کہ یوشع بن نون تھے، آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: کیا تم جانتے ھو کہ کس وجہ سے وہ وصی ھوئے؟ میں نے عرض کیا: کیونکہ وہ اپنے زمانہ کے سب سے بڑے عالم تھے، اس وقت رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: ”بے شک میرا وصی ،میرا رازداراور میرے بعد بہترین جانشین وہ ھے جو میرے وعدوں پر عمل کرے اور وہ میرے دین کے بارے میں حکم کرے گا، اور وہ علی بن ابی طالب (علیھما السلام) ھیں۔“

بریدہ بھی رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے روایت کرتے ھیں کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

”لکلّ نبیّ وصیّ و وارث، و انّ علیّاً وصیّی و وارثی“

”ھر نبی اور پیغمبر کا ایک وارث تھا، بے شک علی (ابن ابی طالب) میرے وصی اور وارث ھیں۔“

Û¶Û”  پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)کا فریضہ صرف وحی Ú©Ùˆ حاصل کرکے اس Ú©Ùˆ لوگوں تک پھنچا دینا نھیں تھا ،بلکہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©Û’ دوسرے فرائض بھی تھے، جیسے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next