پیغمبر اکرم(ص)کے سامنے (خلافت کے سلسله میں) تین راستے



الف۔ قرآن کریم کی تفسیر، اہداف ومقاصد کی تشریح و تفسیراور کشف رموز و اسرار۔

ب۔  اس زمانہ میں پیش آنے والے احکام اور موضوعات Ú©ÛŒ وضاحت۔

ج۔  دشمنان اسلام Ú©ÛŒ طرف سے اپنے مفاد Ú©Û’ لئے اسلامی معاشرہ میں اھم اور مشکل سوالات Ùˆ اعتراضات Ú©Û’ جوابات دینا۔

د۔  دین Ú©Ùˆ تحریف سے محفوظ رکھنا۔

قارئین کرام! آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی وفات کے بعد ان ضرورتوں کا مزید احساس ھوا، لہٰذا آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کا ایسا جانشین ھونا بہت ضروری ھے جو اس طرح کے سوالات و اعتراضات کا جواب دے سکے۔

دوسری طرف سے ھم جانتے ھیں کہ ان تمام چیزوں کا عہدہ دار سوائے حضرت علی علیہ السلام کے کوئی دوسرا نھیں تھا۔

Û·Û”  جیسا کہ Ú¾Ù… دیکھتے ھیں کہ پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ وقت امت اسلامیہ مختلف حملوں اور خطروںکا شکار تھی، جیسے شمال اور مشرقی علاقوں سے دو بڑے بادشاہ، روم Ùˆ ایران کشمکش Ú©Û’ عالم میں تھے او راندرونی علاقوں میں منافقین کا خطرہ تھا، بنی قریظہ اور بنی نضیر Ú©Û’ یھود Ú©Û’ بھی مسلمانوں سے اچھے تعلقات نھیں تھے اور وہ اپنے ذھنوں میں مسلمانوں Ú©Ùˆ نیست Ùˆ نابود کرنے کا سودا بسائے ھوئے تھے۔

ان حالات کے پیش نظر جانشینی کے سلسلہ میں پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی ذمہ داری کیا تھی؟ کیا مسلمانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے، یا آپ کی یہ ذمہ داری بنتی تھی کہ مسلمانوں کے اختلافات کو دور کرنے کے لئے اپنے جانشین کے عنوان سے ایک شخص کو معین کریں، تاکہ وہ لوگوں کی ہدایت و رھبری کے ذریعہ اسلام کو کمزور ھونے سے محفوظ رکھے؟

لہٰذا قطعی طور پر ھمیں قبول کرنا چاہئے کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اس سلسلہ میں اپنا فرض نبھایا اور اپنا جانشین معین کیا، لیکن بعض اصحاب نے آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی اس وصیت اور فرمائش کو نظر انداز کردیا اور لوگوں کو گمراھی کی طرف لے گئے، جس کی بنا پر مسلمان معاشرہ میں وہ آشوب برپا ھوا کہ عمر بن خطاب کے بقول خداوندعالم نے اس کے شر سے مسلمانوں کو نجات دیدی۔

دوسرے طریقہ کار پر اعتراضات

دوسرا طریقہ کار جو پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے سامنے ھوسکتا تھا وہ یہ ھے کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)خلافت کے مسئلہ کو شوریٰ کے حوالہ کردیں تاکہ اتفاق رائے سے خود ھی کسی کو خلیفہ بنالیں۔ لیکن اس طریقہ کار پر بھی چند اعتراضات ھیں، جیسے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next