فلسطینی انتفاضہ(تحریک)، انقلاب اسلامی ایران کا نتیجہ



سن ١٩٨٢و میں لبنان پر اسرائیل کیہمہ جانبہ حملہ نے لبنان کی عوام خصوصاً حزب اﷲ کی اسلامی مقاومت کو نئی صورت عطا کی تھی، اسرائیل کے ساتھ اسلامی مقاومت اور مبارزہ کی ایک عوامی جھڑپ میں، پہلے تو اسرائیل کے حامیوں (امریکی اور فرانسی فوجیں) کو پسپائی اور فرار پر مجبور کیا اور پھر ایک نابرابر جنگ میں دو ہفتے سے کم کی مدت میں حزب اﷲ نے وہ کارنامے انجام دیئے جس سے اسرائیل کوجنوب لبنان چھوڑنا پڑا اور اس طرح اسرائیل کا شکست ناپذیر والا طلسم باطل ہوگیا ۔ لبنان کی حزب اﷲ پارٹی کی کامیابی اور اسرائیل کی شکست نے لبنانی عوام کو یقین دلادیا کہ قابضوں کے اوپر کامیابی حاصل کرنے کے لئے پہلے تو اپنے مبارزوں کو اسلامی بنائیں اور اسلامی نعرے لگائیں اور قابضوں کے خلاف جہاد مقدس کا اعلان کریں، دوسرے یہ کہ دوسرے ممالک پر تکیہ کرنے کے بجائے خود اپنے مبارزوں کوادارہ کریں اور ان کو سرانجام تک پہنچائیں ۔

انتفاضہ کے بعد فلسطینی تنظیمیں

انتفاضہ ، داخلی اور بین الاقوامی سطح پر خصوصاً اسلام دنیا میں فلسطینیوں کے جدید اجتماعی، فکری اور سیاسی حالات کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے انتاضہ کے دوران انجمنوں کے افکار، مجاہدین کی آرزوئوں اور مبارزہ کے طریقے، گذشتہ صورتوں سے الگ پیش کئے گئے ہیں ۔

مبارزہ کا اصلی پودا مسجدوں میں اور اسلامی فکرو اندیشہ کی آبیاری سے پروان چڑھا، اور ان مبارزوں نے ہمہ گیر اور عوامی شکل اختیار کرلی، ان سالوں میں بہت سی تنظیموں اور گروہوں کی پیدائش کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک اسلام کے نام اور اسلامی نعروں کے ساتھ سرگرم عمل ہے ۔

سید ہادی خسرو شاہی ان تنظیموں کی اس طرح شناخت کراتے ہیں:

.... جیسے ''جماعة التبلیغ والدعوة'' کہ جس کا مرکز رام اﷲ میں ہے اور اس جماعت کا مقصد تبلیغی اور ثقافتی فعالیتیں انجام دینا ہے، لیکن اس کے علاوہ دوسرے گروہ بھی ہیں کہ جو تبلیغ کے دائرہ سے نکل کر سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصّہ لیتے ہیں، جیسے ''حزب اﷲ''کہ جو انقلاب اسلامی ایران کی حمایت سے وجود میں آئی تھی اورجماعة المسلمین کہ جو فقط غزہ کی پٹی میں محدود تھی ۔ ستمبر١٩٨٤ء کی دہائی میں اس کے بعض ورکروں کے خلاف فوجی عدالت کی طرف سے صادر شدہ احکام اس جماعت کے آشکار ہونے کا سبب ہوئے ۔

ان گروہوں کے علاوہ بہت سے گروہ اور اسلامی تنظیمیں کسی نہ کسی طریقے سے ''اخوان المسلمین'' سے مرتبط یا اُن سے متاثر ہیں بطور نمونہ منظمة الاید المسلمین (مسلمانوں کے بازو) اور غزہ کی پٹی میں ''شباب المعرکة الاسلامیہ'' (اسلامی جنگی جوان پارٹی) ''حرکة الاصلاح الاسلامی'' (تحریک اصلاحی اسلامی)اور ''الشباب المسلم'' تنظیم کو پیش کیا جاسکتا ہے(٩)

انتفاضہ کی خصوصیتیں

انتفاضہ کی بعض خصوصیات درج ذیل ہیں:

١۔ مبارزات (جنگوں) کا اسلامی ہونا



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next