حضرت علی علیه السلام کی زندگی(بعثت پیغمبر (ص) سے پھلے)



حضرت عیسیٰ  علیه السلام Ú©ÛŒ ولادت مقدس ،سرزمین بیت اللحم (بیت المقدس Ú©Û’ علاوہ Ú¾Û’) پر ھوئی اور یھی وجہ Ú¾Û’ کہ بنی اسرائیل Ú©Û’ تمام پیغمبروں سے آپ ایک جہت سے برتر وافضل ھیں، اور مولائے کائنات حضرت علی علیه السلام Ú©ÛŒ ولادت مکہء مکرمہ Ú©ÛŒ مقدس سرزمین خانہ کعبہ Ú©Û’ اندر معجزاتی طور پر ھوئی، اور آپ Ù†Û’ خدا Ú©Û’ گھر (مسجد کوفہ) میں جام شہادت نوش کیا اور حسن مطلع Ú©Û’ مقابلے میں حسن ختام سے بہرہ مند ھوئے جو حقیقت میں بے مثال Ú¾Û’ اور کتنی عمدہ بات Ú¾Û’ کہ آپ Ú©Û’ متعلق کہا جائے ”نازم بہ حسن مطلع Ùˆ حسن ختام او“ (یعنی Ú¾Ù… اس حسن مطلع اور حسن ختام پر افتخار کرتے ھیں اور نازاں ھیں)

حضرت علی  Ø¹Ù„یه السلام Ú©ÛŒ شخصیت Ú©Û’ تین پھلو:

    ماہرین نفسیات Ú©ÛŒ نظر میں ہر انسان Ú©ÛŒ شخصیت Ú©Û’ نکھار میں تین اھم عوامل ھوتے ھیں جن میں سے ہر ایک شخصیت سازی میں موٴثر ھوتا Ú¾Û’ گویا انسان Ú©ÛŒ روح اور صفات اور فکر کرنے کا طریقہ مثلث Ú©ÛŒ طرح Ú¾Û’ اور یہ تینوں پھلو ایک دوسرے سے ملنے Ú©ÛŒ وجہ سے وجود میں آتے ھیں اور وہ تینوں عامل یہ ھیں۔

۱۔ وراثت ۔

۲۔ تعلیم و تربیت۔

۳۔ محیط زندگی۔

انسان کے اچھے اور برے صفات اور اس کی عظیم و پست خصلتیں ان تینوں عامل کی وجہ سے وجود میں آتی ھیں اور رشد و نمو کرتی ھیں۔

وراثت کے عوامل کے سلسلے میں مختصروضاحت: ھماری اولادیں ھم سے صرف ظاہری صفات مثلاً شکل و صورت ھی بطور میراث نھیں لیتےں بلکہ ماں باپ کے باطنی صفات اور روحانی کیفیت بھی بطور میراث اولاد میں منتقل ھوتی ھیں۔

تعلیم و تربیت اور اور محیط زندگی، جو انسانی شخصیت پر اثر انداز ھوتی ھیں، بہترین تربیت جسے خداوند عالم نے انسان کے ہاتھوں میں دیا ھے یا مثالی تربیت جسے بچہ ماں باپ سے بطور میراث حاصل کرتا ھے اس کی بہت عظمت و منزلت ھے، ایک استاد بچے کی تقدیر یا اس کے درسی رجحان کو بدل سکتا ھے اور اسی طرح گناھوں سے آلودہ انسانوں کو پاک و پاکیزہ ،اور پاک و پاکیزہ افراد کو گناھوں کے دلدل میں ڈال سکتا ھے یہ دونوں صورتیں انسان کی شخصیت کو اتنا واضح و روشن کرتی ھیں کہ جس کی وضاحت کی ضرورت نھیں ھے ۔البتہ یہ بات فراموش نھیں کرنا چاھیئے کہ ان تینوں امور پر انسان کاارادہ غالب ھے ۔

حضرت علی علیه السلام کی خاندانی شخصیت :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 next