عقاب الاعمال ۲



ہر امت میں مجوسی موجود رہے ہیں اور اس امت کے مجوسی قدریہ ہیں۔

امام کے ہوتے ہوئے امامت کے دعویدار کی سزا

(۱) راوی نے حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام)سے پوچھا کہ یہ آیت کن لوگوں کیلئے ہے کہ قیامت والے دن الله پر جھوٹ باندھنے والے چہروں کو سیاہ پاؤ گے فرمایا۔

جو یہ گمان کرتا ہے کہ میں امام ہوں حالانکہ وہ امام نہیں ہے ، راوی نے پوچھا خواہ علوی یا فاطمی ہی کیوں نہ ہو ؟ فرمایا جی ہاں خواہ علوی اور فاطمی ہی ہو ۔

(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں

جو اہل نہ ہوتے ہوئے امامت کا دعویدار بن بیٹھے ، وہ کافر ہے۔

(۳)حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جو امامت کا دعویٰ کرے اور امام نہ ہو تو اس نے الله ، رسول اور ہم پر جھوٹ و افتراء باندھا ہے۔

(۴) راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے فرماتے ہوئے سنا کہ اس معاملے میں حقیقی امام کے علاوہ جو بھی امامت کا دعویٰ کرے گا الله اسکی عمر کوتاہ کردے گا۔

اپنے بھائی کو قتل کرنے والے ابن آدم، حضرت ابراہیم سے رب کے متعلق جھگڑا کرنے والے نمرود ، بنی اسرائیل کے دو افراد جنھوں نے اپنی قوم کویہودی اور نصرانی بنایا-

 Ø®ÙˆØ¯ Ú©Ùˆ ربّ اعلی کہنے والے فرعون اور اس امت Ú©Û’ دو لوگوں کا عذاب Ùˆ سزا

(۱) راوی نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے فرماتے ہوئے سنا قیامت والے دن سب لوگوں سے زیادہ شدید عذاب سات افراد پر ہوگا ان میں ابن آدم ہے جس نے بھائی کو قتل کیا اور نمرود کہ جس نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کیساتھ رب کے متعلق جھگڑا کیا۔ بنی اسرائیل کے دو اشخاص جنھوں نے اپنی قوم کو یہودی و نصرانی بنا ڈالا اور میں تمہارا سب سے بڑا پروردگار ہوں کا دعویٰ کرنے والا فرعون، اور اس امت کے دو افراد کہ ایک دوسرے سے بدتر ہے یہ لوگ جہنم کے نیچے آگ کے دریا میں، شیشے کے تابوت کے اندر رکھے جائیں گے۔

(۲)راوی نے حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) سے پوچھا کہ سب سے پہلے جہنم میں کون جائے گا ؟ فرمایا شیطان اور اسکے دائیں بائیں ایک ایک شخص ہوگا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next