عقاب الاعمال ۲



(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ

خون بہانے ، شراب نوشی کرنے اور چغل خوری کرنے والاجنت میں داخل نہ ہوسکے گا۔

(۲) حضرت امام زین العابدین (علیہ السلام) ، حضرت امام حسین (علیہ السلام) سے روایت بیان کرتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا تین قسم کے لوگوں پر بہشت حرام ہے ،چغل خور ، قاتل اور شرابی۔

(۳) حضرت امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) فرماتے ہیں

جنت تین قسم کے لوگوں پر حرام ہے چغل خور ، شرابی ، دیوث یعنی فاجر۔

دنیا سزا کا گھر ہے

(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ

خداوند متعال نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام)سے مناجات کرتے ہوئے فرمایا ، اے موسیٰ (علیہ السلام) دنیا سزا کا گھر ہے حضرت آدم (علیہ السلام) سے جب ترک اولی ہو تو انہیں اس دنیا میں اس کی سزا دی گئی۔ انسان جب غلطی کرتا ہے تو اسے اس دنیا میں سزا دی جاتی ہے یہ دنیا بھی ملعون ہے اور اس میں موجود ہر چیز بھی ملعون ہے مگر جو کچھ مجھ خدا کی خاطر انجام دیا جائے اے موسیٰ (علیہ السلام) میرے صالح بندے جتنا میرے متعلق علم رکھتے ہیں ، اسی مقدار دنیا سے دور ہیں اور دوسرے سب لوگ جتنا مجھ سے جاہل ہے اتنا دنیا کی طرف مائل ہیں۔ میری پوری مخلوق میں اس دنیا کو بڑا سمجھنے والے کی آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب نہیں ہوئی جبکہ اسے حقیر سمجھنے والے نے فائدہ ہی فائدہ اٹھایا ہے۔

تعصّب کی سزا

(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) روایت کرتے ہیں کہ

حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا تعصّب کرنے والوں اور تعصّب کیئے جانے والوں نے اپنی گردن سے اسلام کا قلادہ اتار پھینکا ہے۔

(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next