امام حسین (ع) میزبان حق و باطل



تاریخی نقطۂ نظرسے تمام رنگوں میں خون کارنگ زیادہ پائدار اورثابت ہے جورنگ مٹتانہیں وہ لال رنگ ہے, خون کا رنگ ہے حسین ابن علی کاقصد وارادہ تھا کہ اپنی تاریخ کوپائدار اورنہ مٹنے والے اس رنگ سے لکھیں بنابراین اپنے پیغام کو اپنے خون سے لکھا ۔

سناگیاہےکہ بعض لوگوں نے قریب المرگ اپنے خون سے اپنی باتوں کولکھاہے اورپیغام دیاہے ۔ ظاہر ہے جنہوں نے اپنے خون سے مطالب لکھے, اپنی باتیں لکھیں,اورپیغام بھیجا اس کا اثر ہی کچھ اورہوتا ہے دور جاہلیت میں رسم تھی جس پرعمل بھی کیاقبیلہ والے جب مائل ہوتےتھے کہ ایک دوسرے سے مضبوط ومحکم معاہدہ کریں تو ایک برتن میں خون لاتے تھے(اپنانہیں) اوراپنے ہاتھ اس میں ڈالتے تھے اور کہتے تھے یہ عہد وپیمان زوال پذیرنہیں اس لئےکہ خون کامعاہدہ ہے جورنگ دوسرے رنگوں سےزیادہ پائدارہےیہی رنگ ہے ۔ لہذا امام(علیه السلام) نے اپنی تاریخ خون سے لکھی سنتے رہتے ہیں یا تاریخی کتابوں میں پڑھتےبھی ہیں کہ بہت سے بادشاہ جنکی یہ خواہش تھی کہ ان کا نام تاریخ میں ثبت وباقی رہےسیکڑوں سال قبل لوہے یا پتھر پر نقش کروایاکہ میں فلاں ابن فلاں وغیرہ ہوں ۔

کیوں اپنا نام لوہے یا پتھر پر لکھوایا؟ اس کا سبب یہ ہے کہ نابود نہ ہو باقی رہے لیکن تاریخ نے ان کو خاک میں دفن کردیا کوئی بھی اس سے باخبر نہیں ہوا ہزاروں سال بعد یورپی کھودنے والے آئے اور زیر خاک سے نکالا ۔

ایسا اس لئے ہوا کہ پتھرپر لکھا تھادلوں پر نہیں ۔ امام حسین نے اپنا پیغام نہ پتھر پر لکھا اورنہ ہی نقش کروایا نامساعد حالات میں آپ نے جوکچھ کہالوگوں کے کانوں تک پہنچالیکن ایسانہیں ہوا کہ ایک کان سے سنادوسرے کان سے اڑادیا بلکہ ایسا گہرااثر ہوا جس کوقلوب سے جدانہیں کیاجاسکتا ۔ قل از حماسۂ حسینی شھید مطہری ج ۱ ص ۳۷۴۔

حقیقت بھی یہی ہے جو سینوں میں ہے وہ باقی رہےگا پتھرپرلکھی ہوئی باتوں سے بھی زیادہ باقی رہنے والا ہے تبھی توامام(علیه السلام) کے چاہنے والے محرم میں عزاداری کرتے ہیں تاکہ مقصد حسینی باقی رہے ۔ اس مقصد کی بقاء اور اشاعت وترویج کب ممکن ہے جب روح عزاداری کوفراموش نہ کریں ۔ ہماری عزاداری اورشب بیداری ایذاداری اوررسم ورواج کے طورپرنہ ہو بلکہ بعنوان شرعی ذمہ داری ہو ۔ جس طرح دین داراوردین شناس , نمازگذار اورنمازدوست میں فرق ہے سیدالشہداء نے اس بات کی طرف اس طرح اشارہ فرمایا ہے (انّی کنت قد احب الصلاة) بحار ج۴۴ ص ۳۹۲



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next