امام حسین (ع) میزبان حق و باطل



نہ وصال یارملانہ وصال صنم

۵۔ پانچواں درس بلکہ جوعبرتیں حاصل کرسکتے ہیں وہ بعد کربلا ظالموں کاانجام ہے مثال ونمونہ کے طور پر صرف دوظالموں کاذکر نہایت اختصار کے ساتھ کررہاہوں ۔

۱۔ زرعہ: یہ وہ شخص ہے جس کاتعلق قبیلۂ ابان بن دارم سے تھا اس نے امام حسین سے کہا آپ کوپانی کاایک قطرہ بھی نہیں ملےگا تاکہ پیاسے دنیاسے جائیں ۔۔ اس پر پیاس کاایسا غلبہ ہواکہ پانی پیتے پیتے پیٹ بھرجاتاتھا اس کے بعد بھی پیاس نہیں بجھتی تھی کہتاتھا پیاس, پیاس۔ آخرکار بسیارخوری کے سبب بہت شکم پری کے بعد توند اس طرح پھٹی جیسے اونٹ کاپیٹ پھٹتاہے, اس طرح واصل جہنّم ہوا ۔ تاریخ طبری ج۴ ص ۳۴۳ مطبوعہ بیروت۔

۲۔ یزید ایک روز شکارکرنے گیا شدید پیاس لگی ایک شخص کودیکھا کنویں سے پانی نکال رہاہے اس سے پانی مانگ کرشیخی بگھارنے لگا کہامیں خلیفہ ہوں بالآخر اس کو معلوم ہوگیا کہ یہ امام حسین کاقاتل ہے ۔ اس صحرا نشیں کوغصہ آگیا اورغضبناک ہوکر یزید ہی کی تلوار لیکر اس کے سر پرمارایزید کاگھوڑا تیزی سے بھاگایہ ملعون گھوڑے میں پھنس گیا عاقبت انجام اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔ یزید کے ہمراہ جولوگ تھے دیکھاکہ یزید کی صرف پنڈلی گھوڑے کے رکاب میں لٹک رہی ہے اندوہ وغم کے ساتھ شام لوٹ گئے ۔ مقتل مفید ص ۲۰۲۔

ظالموں کاانجام خواہ واقعۂ کربلا کے قبل ہو (بعض قصوں کی طرف قرآن میں اشارہ کیاگیاہے) یابعد کربلا اسمیں سب کےلئے عبرت ہےاور نصیحت خصوصاً ظالموں کیلئے لیکن ظالم وجابراور ڈکٹیٹروں کامزاج یہ ہےکہ دوسرے ظالموں سے عبرت حاصل نہیں کرتے نسل جدید اوردور حاضر کے انسان اس سچائی, راستی اور حقیقت کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اس لئے کہ ان کی نگاہوں کے سامنے ملاعمر, اسامہ, صدام, تیونس کے زین العابدین, مصری حکمراں حسنی مبارک اورلبیا کے حاکم قذافی کاانجام ہے ۔ گھرمیں بیٹھا اسی مضمون کو لکھنے میں مصروف تھا تاکہ قارئین کی خدمت میں پیش کرسکوں اسی درمیان ٹی,وی پر قابل عبرت منظر دکھایالیبیائی انقلابیوں نے زمین کے اندر مخفی پناہ گاہ سے قذافی کو کیسے پکڑاجومینڈک کی طرح ٹرٹرکر رہاہےتھا ۔ سونے کابناہوا اسی کے ہتھیار سے مارنے کے بعد لاشہ دیکھنے والوں کےلئے رکھاگیا, اس وقت یہ بات وآیت ذہن میں آئی غرق آب ہونے کے بعد فرعون کالاشہ اورآگیا ۔(فالیوم ننجیک ببدنک لتکون لمن خلفک آیہ وانّ کثیرامّن الناس عن آیٰتنالغٰفلون)۔ یونس ۹۲۔

پس آج ہم تیری لاش (پانی سے) بچائیں گے تاکہ تمہارے بعد میں آنے والوں کےلئے عبرت کی نشانی بنے, اگر چہ بہت سےلوگ ہماری نشانیوں سے غافل رہتےہیں ۔ نہ تاج وتخت بچاسکا اورنہ ہی حمایتیوں کی طاقت وقدرت ذلت آمیزموت سے دوچار ہوناپڑا ۔ گذشتہ سطور میں آپ حضرات نے ملاحظہ فرمایاکہ یزید کی سیاہ موت اسی کی تلوار سے ہوئی اورقذافی بھی اپنے ہی اسلحہ سے ماراگیا جس سے ہزاروں لوگوں کو قتل کیاتھا ۔

دیکھنا وقت کے مظلوم ایک دن یہ بھی منظر دیکھنا

خود پھنسےگاجال میں اپنےستمگردیکھنا

دنیامحل عبرت ہے انسان چند لمحوں یادنوں میں اپنے شاطردماغ کے بل پر خاک پستی سے ارب پستی بن جاتاہے وارب پستی سے خاک پستی, بیلچہ کے کام سے تخت شاہی پر پہنچ جاتاہےاور تخت شاہی سے حصیر ذلت وخواری کی جانب ,سعودی خاندان کی اصلیت یہ ہےکہ پہلے یہ عرب کے دیہاتی(بدوعرب) تھے اور آج ملک کے ذخائر پر ان کا قبضہ ہے انشاءاللہ آل عیش وعشرت وثروت واقتدار یعنی آل سعود اورآل خلیفہ یعنی بحرینی مطلق العنان فرمانرواکاانجام بھی عنقریب قذافی وغیرہ سے بدتر ہوگا ۔ جو لوگ زبان,تحریر اور اپنی خاموشی سے ان کی حمایت کررہے ہیں خود کو غضب وعذاب الٰہی کامستحق قرار کے رہے ہیں خدا کو حاضر وناظر جان کر اپنے نفس کاجائزہ لیں کہ ان کے مظالم واستبداد کی حمایت یااس پر سکوت کیوں ہے؟ کب تک مسلمان نماافراد اور بنی امیہ وسقیفہ کے اسلام سے دھوکا کھاتے رہیں گے ۔ ایک دن اللہ کے حضورجواب دینا ہوگا اور ان کواپنے اعمال کی جزا ضرور ملے گی۔ پایان شب سیاہ سفید است۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8