امام حسین (ع) میزبان حق و باطل



اس کاجواب بدیہی ہے معاویہ نے جناب عمار آیا صحابی رسول نہیں تھے ان کو کس نے اتنا ماراکہ آپ بیہوش ہوگئے وغیرہ۔

تاریخ میں اس شخص کانام ضبط و ثبت ہے اہل تحقیق تعصب کے بغیر رجوع کریں آپ کو کس نے شہیدکیا؟

مورخین نےبتصریح لکھاہے اورصحیح حدیث میں بھی ہے جس پرسب کااتفاق ہےکہ حضرت رسول (ص)نے فرمایا عمار کوگمراہ جماعت والے قتل کرینگے اس سے مراد معاویہ ہے ۔ حوالۂ سابق ص ۲۷, ۲۹۔

اگران کی نظر میں "عظمت صحابہ" کی اہمیت واقعی ہے توان کے خلاف کیوں نہیں بولتے؟ ان کے بارے میں فتوے کیوں نہیں دیےا؟ خهرا ثالث عا جن کی قبر کوتخریب اور ویران کرنے والے آیاشیعہ ہیں؟ مسلمانوں کوان باتوں کاجواب دیں ۔ معاویہ اورامثال معاویہ کانام تورضی اللہ کے بغیر لیتے بھی نہیں اس متقابل متضاد عمل کاان کے پاس کیاجواب ہے(یک بام ودوھوا)

دین کے ساتھ ان لوگوں کارویہ سوداگرواں کی طرح ہے جہاں بھی ذاتی مفاد اورمصلحت دیکھی فروختی چیز کی طرح بیچ دیتے ہیں اسی بات کی طرف اشارہ امیرالمؤمنین(علیه السلام) نے مالک اشتر کے نام اپنے عہد نامہ میں کیاہے ۔(فان ھذالدین قدکان اسیراًفی ایدی الاشراریعمل فیہ بالھوی وتطلب بہ الدنیا)۔ نہج البلاغہ نامہ ۵۔

یقیناً یہ دین بدکاروں کے ہاتھوں میں قیدی ہوگیا تھاتاکہ بنام دین ہوس پرستی کریں اوراس کے ذریعہ سے دنیا حاصل کریں اگر معاویہ ومانند معاویہ کے اسلام کو سمجھناہےتواس وقت بہت آسان ہے صدام , قذافی حسنی مبارک, بن علی , یمن, بحرین اورسعودی وغیرہ۔۔ ڈکٹیٹروں کودیکھ لیں ۔ آنکھوں دیکھی چیز بیان کی محتاج نہیں "عیاں راچہ بیاں" دین ومذہب میں غیورہونا تودرکنار اپنا محل تعمیر کرایااورشہربرباد کیامسلمانوں کو ان سے شرورسوائی کے سوا کچھ نہ ملا لہذا میں مسلمان بھائیوں سے التجا وگذارش کرتاہوں کہ ان کے دام فریب میں نہ آئیں اوران کے چہرہ سے اسلام کے نقاب کو نوچ کران کے نفاق کو آشکار کریں ۔ جس طرح شترمرغ نہ پرندہ سےہے اورنہ ہی اونٹ چمگادڑ بھی نہ پرندہ ہے اورنہ ہی چوپایہ اسی طرح یہ گروہ ہے نہ مسلمان ہیں اورنہ بظاہر کافر۔

اسلامی معاشرہ میں سعودی اسلام وائرس کی طرح ہے مختلف ممالک میں ناقابل عفو بےگناہ مسلمانوں کاخون بہایا جارہاہے مسجدوں , امام باڑوں, اولیاء الٰہی کےمزاروں وغیرہ۔۔ میں بم دھماکہ ہورہاہے, عالم اسلام کے بانفود وموثر شخصیات کوبشانہ بنایاجارہاہے ۔ اس کاذمہ دار کون ہے ۔ اس کاجواب اظہرمن الشمس ہے ۔ قاتل صرف وہ نہیں جنہوں نے قتل کیا ہے گناہ کاروہ بھی ہیں جوقتل کیلئے اکساتے ہیں اورہرممکن سہولت فراہم کرتے ہیں اس کی خاطرتمام مسلمان نہایت ہوشیاری, عقل و زیرکی اوربصیرت کے ہمراہ حق کی شناخت وجانکاری کے بعداس کاساتھ دیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next