دین میں سیاست کی اہمیت



چوری کے بارے میں ارشاد ھوتا ھے:

(اَلسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا اٴَیْدِیْھمَا جَزَاءً بِمَا کَسَبَا نِکَالاً مِنَ اللّٰہ وَاللّٰہ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ )(7)

”چور خواہ مرد ھو یا عورت تم ا ن کے کرتوت کی سزا میں ان کا (داھنا )ھاتہ کاٹ ڈالو،یہ (ان کی سزا) خدا کی طرف سے ھے اور خدا تو بڑا زبردست حکمت والاھے“

پس نتیجہ یہ نکلا کہ قرآن مجید نے رسول خدا کے لئے مقام قضاوت ، قوم ومعاشرے کی فلاح و بھبودی کے لئے حق قانون گذاری اور حد وسزا دینے کا حق معین فرمایا ھے ، اگر کوئی شخص واقعاًَ انصاف رکھتا ھو اور قرآ ن او رمعصومین (ع) کی معتبر روایت پر ایمان رکھتا ھو اس پر یہ بات واضح وروشن ھوجاتی ھے کہ اسلام سیاسی واجتماعی مسائل میں دخالت رکھتا ھے، لیکن اگر کوئی بغض وعناد کی وجہ سے ان حقائق سے چشم پوشی اور ان کا انکار کرے تو اس کی مثال ایسی ھے جیسے کوئی چمکتے ھوئے سورج کا منکر ھو۔

 

4۔ سلام کا ھمہ گیر ھونا اور اسلامی حاکم کی اھمیت

قرآن مجید نے وسیع سیاسی مسائل ، حکومتی قوانین، قانون گذاری اور اس کو خاص موارد پر منطبق کرنا اور قوانین کے اجراء کرنے کے علاوہ فرعی اور جزئی قوانین کے بارے میں

بھی وضاحت کی ھے مثلاً سال کے مھینوں کے بارے میں ارشاد ھوتا ھے:

(إِنَّ عِدَّةَ الشَّھوْرِ عِنْدَ اللّٰہ إِثْنَا عَشَرَ شَھراً فِیْ کِتَابِ اللّٰہ یَومَ خَلَقَ السَّمٰواتِ وَالاٴَرْضَ مِنْھا اٴَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذٰالِکَ الدِّیْنُالقَّیِّمُ )(8)

”اس میں تو شک ھی نھیں کہ خدا نے جس دن آسمان وزمین کو پیدا کیا(اسی دن سے) خدا کے نزدیک خدا کی کتاب (لوح مخفوظ) میں مھینوں کی گنتی بارہ مھینے ھے ان میں سے چار مھینے (ادب و) حرمت کے ھیں یھی دین سیدھی راہ ھے“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 next