معصومین علیهم السلام کے بارے مختصر نکات



Û³Û” حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زھرا   (سلام اللہ علیھا)

جابر بن عبداللہ انصاری Ú©ÛŒ روایت Ú©Û’ مطابق حدیث قدسی (لوح فاطمہ) بہت مشھور Ú¾Û’ اور اس Ú©Û’ طولانی ھونے Ú©ÛŒ خاطر صرف روایت Ú©Û’ اس حصہ Ú©Ùˆ ذکر کررھے ھیں جس میں ولی عصر(عج) اور آپ Ú©Û’ باپ اور دادا کا نام ذکر Ú¾Û’:یہ کتاب خداوند عزیز Ùˆ حکیم Ú©ÛŒ جانب سے اپنے نبی اور نور محمد Ú©Û’ لئے۔۔۔ میں نبی مبعوث نھیں ھوا Ú¾ÙˆÚº اور اس Ú©Û’ ایام کامل ھونے اور مدت تمام ھونے سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ میں Ù†Û’ اس کا ایک جانشین بنا دیا Ú¾Û’ اور میں Ù†Û’ تم Ú©Ùˆ تمام انبیاء پر فضیلت دی Ú¾Û’ اور تمھارے وصی علی Ú©Ùˆ تمام اوصیاء پر فضیلت دی Ú¾Û’ اور میں Ù†Û’ تمھیں تمھارے دونوں نواسے حسن اور حسین Ú©Û’ ذریعہ مکرم بنایا Ú¾Û’ اور سعادت کا خاتمہ ان Ú©Û’ فرزند علی پر کریں Ú¯Û’ جو میرے ولی اور ناصر اور میری مخلوق پر گواہ اور میری وحی پر امین Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ ان Ú©ÛŒ صلب سے اپنی راہ Ú©ÛŒ طرف دعوت دینے والا اور اپنے علم کا خزانہ دار پیدا کروں گا۔ ((الحسن)) اور اسے ان Ú©Û’ فرزند ((Ù… Ø­ Ù… د))  Ú©Û’ ذریعہ کامل کروں گا جو عالمین Ú©Û’ رحمت ھوگا، ان Ú©Û’ اندر موسیٰ کا کمال، عیسیٰ کا حُسن Ùˆ خوبی اور ایوب کا صبر ھوگا۔۔۔[10]

۴۔ امام حسن مجتبی(علیہ السلام)

ھم سے مظفر بن جعفر نے۔۔۔ اور انھوں نے حنان بن سدیر سے۔۔۔ انھوں نے کھا: جب حسن بن علی(علیھما السلام) نے معاویہ بن ابی سفیان سے صلح کرلی تو آپ کے پاس کچھ لوگ آئے اور ان میں سے بعض نے اس کی بیعت کرنے پر ملامت کی تو حضرت نے فرمایا: تم پر وای ھو تمھیں معلوم ھے کہ میں نے کیا کیا ھے، خدا کی قسم جو میں نے کیا ھے وہ ھمارے شیعوں کے لئے دنیا میں بہترین چیز ھے۔ کیا تم جانتے ھو کہ میں تمھارا مفترض الطاعة امام ھوں اور جنت کے جوانوں کے دو سرداروں میں سے ایک ھوں اس پر رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے تصریح کی ھے تو یہ سن کر لوگوں نے کھا: ھاں

حضرت نے کھا: تم لوگ جانتے ھو کہ جب حضرت خضر نے کشتی میں سوراخ کردیا اور گرتی ھوئی دیوار کو سیدھا اور بچہ کو قتل کردیا تو یہ سب موسیٰ بن عمران کی ناراضگی کا باعث ھوا اس لئے کہ اس کی حکمت اور مصلحت پوشیدہ تھی اور اسے صرف خدا جانتا تھا۔ تم نھیں جانتے کہ ھم میں سے ھر ایک کی گردن پرزمانے کے طاغوت کی بیعت ھے بجز قائم جس کے پیچھے عیسیٰ بن مریم روح اللہ نماز پڑھیں گے اس لئے کہ خداوندعالم نے ان کی پیدائش پوشیدہ رکھی اور خود شخص کو غائب کردیا تاکہ کب وہ ظاھر ھوں تو زمانہ کے کسی طاغوت کی بیعت ان کی گردن پر نہ ھو۔

اور وہ میرے بھائی عورتوں کی سردار کے فرزند حسین کے نویں فرزند ھوں گے خدا ان کی غیبت میں عمر کو طولانی کرے گا اس کے بعد اپنی قدرت سے انھیں چالیس سال سے کم جوان کی شکل میں ظاھر کرے گا اور ایسا اس لئے کرے گا تاکہ یہ معلوم ھو کہ خداوندعالم ھر چیز پر قادر ھے[11]

۵۔ امام حسین(علیہ السلام)

پھلی روایت

عبدالرحمٰن بن سلیط سے روایت کی گئی ھے کہ انھوں نے کھا: حسین بن علی بن ابیطالب(ع)نے کھا:

ھم میں بارہ مہدی ھیں ان میں سب سے پھلے امیرالمومنین علی بن ابیطالب(علیھما السلام) ھیں اور آخری میری ذریت میں نواں فرزند ھے جو امام برحق ھے خدا اس کے ذریعہ زمین کو زندہ کرے گا اور دین حق کو تمام ادیان پر غالب کرے گا خواہ مشرکوں کو ناگوار ھی کیوں نہ گذرے۔ ان کی ایک غیبت ھے جس میں ایک قوم مرتد جائے گی اور ایک قوم اپنے دین پر ثابت قدم رھے گی پھر وہ لوگ اذیت دیں گے، ان سے کھا جائے گا یہ وعدہ کب پورا ھوگا اگر تم سچے ھو؟ لیکن ان کی غیبت میں صبر کرنے والے اذیت میں ھوں گے اور انھیں جٹھلایا جائے گا لیکن ان کا مرتبہ یہ ھے کہ گویا انھوں نے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے رکاب میں جھاد کیا ھے[12]

دوسری روایت

فضل بن شاذان نے کتاب رجعت میں فرمایا ھے: ھم سے حسن محبوب نے اور اُن سے مالک بن عطیہ نے اور اُن سے ثابت بن صفیة اور انھوں نے ابوجعفر(علیہ السلام) سے بیان کیا ھے کہ حضرت نے ایک حدیث میں فرمایا: حسین(علیہ السلام) نے فرمایا:

خداوندعالم ھمارے قائم کو ظاھر کرے گا پھر ان کے ذریعہ ھمارے ظالموں سے انتقام لے گا۔ ان سے کھا گیا: اے فرزند رسول! آپ کے قائم کون ھیں؟ آپ نے فرمایا: میرے بیٹے کے فرزندوں میں سے ساتواں فرزند ”محمد بن علی“ جو حجت بن حسن بن علی بن محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفر بن محمد بن علی میرے فرزند ھیں۔ یہ ایک طولانی مدت تک غائب رھیں گے اس کے بعد ظاھر ھوں گے اور ظلم و جور سے بھری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے[13]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 next