اسلامی بیداری عالمی کانفرنس تہران



اسلامی بیداری عالمی کانفرنس تہران

 

تہران میں 26 اور 27 ستمبر کو اسلامی بیداری کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے سیکڑوں سیاسی شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی افتتاحیہ تقریر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کی۔ آپ نے اپنے خطاب میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں جاری عوامی تحریکوں کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ بیروی طاقتیں جو تاحال پوری کوشش کر رہی تھیں اور ہر ممکنہ حربہ استعمال کر رہی تھیں کہ ان ممالک میں ڈکٹیٹر حکومتیں بدستور قائم رہیں، آج وہی علاقے کی عوامی تحریکوں کا سہر اپنے سر باندھنے کے لئے کوشاں ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں عوامی تحریکوں کی اسلامی ماہیت کا ذکر کیا اور ان تحریکوں کو در پیش خطرات کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے اہم ہدایات دیں۔ قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تین عشروں سے زیادہ طویل عرصے کے تجربات کی روشنی میں استکبار کی طرف سے ممکنہ طور پر عوامی تحریکوں کے خلاف آزمائے جانے والے حربوں کا بھی ذکر کیا اور علاقے کے عوام کو ان حربوں کی طرف سے ہوشیار رہنے کی سفارش کی۔

قائد انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛

 

بسم‌الله الرحمن الرحیم

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

الحمدلله رب العالمین و الصلوة و السلام علی سیدنا محمد و آله الطیبین و صحبه المنتجبین

قال ‌الله العزیز الحکیم: بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم يا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ ‌اللَّهَ وَ لا تُطِعِ الْكافِرينَ وَ الْمُنافِقينَ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَليماً حَكيماً(1) وَ اتَّبِعْ ما يُوحى‏ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ إِنَّ اللَّهَ كانَ بِما تَعْمَلُونَ خَبيراً (2) وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَ كَفى‏ بِاللَّهِ وَكيلاً (3) [ اے نبی تقوائے الہی اختیار کیجئے اور کفار و منافقین کی پیروی نہ کیجئے، بے شک اللہ علیم و حکیم ہے۔ اور آپ اتباع کیجئے اس کا جو بشکل وحی آپ پر آپ کے پروردگار کی جانب سے نازل کیا جا رہا ہے بے شک اللہ آپ جو کچھ انجام دیتے ہیں اس سے باخبر ہے۔ اور آپ اللہ پر توکل کیجئے اور اللہ آپ کی پشتپناہی کے لئے کافی ہے۔ سورہ احزاب]

 



1 2 3 4 5 6 7 8 next