مدينه ميں تشريف آوری



”کما اخرجک ربک من بینک بالحق“

”جس طرح تمھارے رب نے تمھیں تمھارے گھر سے حق کے ساتھ برآمد کیا۔“ (۱)

لیکن وہ بعض سست عقیدہ لوگ کہ جو اسلامی حکومت کو اچھی طرح نھیں سمجھتے تھے انھیں اس جنگ میں رسول خدا(ص) کے ساتھ روانہ ھونا گوارا نہ تھا۔

”و ان فریقا من الموٴمنین لکارھون“

”اور مومنوں میں سے ایک گروہ کو یہ گوارا نہ تھا۔“

یہ ظاھر بین گروہ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود کہ پیغمبر اکرم (ص) کا یہ اقدام حکم خدا کے عین مطابق ھے آنحضرت (ص)کے ساتھ جنگ پر جانے کے لئے جھگڑا کرنے پر لگا ھوا تھا۔

”یجادلونک فی الحق بعد ما تبین“

”یہ لوگ حق کے واضح ھوجانے کے بعد بھی آپ سے بحث کرتے ھیں۔“

قرآن مجید نے اس گروہ کی ذھنی کیفیت کو اس طرح بیان کیا ھے۔

”کانما یساقون الیٰ الموت و ھم ینظرون“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 next