حضرت علی (ع)کا عوام کے ساتھ طرز عمل



آپ بھوک کی حالت میں پیٹ پرپتھر باندھ لیا کرتے تھے ۔اس سے آپ کو بھت تکلیف ھوا کرتی تھی ۔آیا خدا کے نزدیک یہ عزت و اکرام ھے یا توھین ؟

اگر کوئی یہ کھے کہ یہ توھین ھے وہ انتہائی جھوٹا اور مکار ھے اگر کوئی یہ کھے کہ اس سے عزت واکرام ھے اور اسے معلوم ھے کہ اللہ نے اس کے غیر کی توھین کی ھے اور لوگوں میں سے سب سے زیادہ خدا کے قریب وہ ھے جو دنیا کوحقےر سمجھے ۔

انھیں دنیا والوں پر خدا نے عزت و شرف عطا کیا ھے وہ دنیا سے بھوکے جاتے ھیں اور آخرت میں صحیح و سالم داخل ھوتے ھیں وہاں پتھر پہ پتھر اور اےنٹ پر اےنٹ نھیں اٹھائےں گے اس کے بعد ھمیں اس راستے پر چلایا ھے۔

خدا کی قسم ھمیں اتنی قوت و بلندی عطا کی کہ اب مجھے اس بلندی عطا کرنے والے کے سامنے حیا محسوس ھوتی ھے مجھے کھاگیا کہ میں آخرت کو اس کے غیر سے بدل لوں تو میں کھنے والوں سے کھوں گاوائے ھو تم پر کیونکہ قیامت کا دن تو نےک لوگوں کے لئے بشارت اور خوشخبری کا دن ھے۔[12]

سوید بن غفلہ کھتے ھیں کہ ایک دن ھم حضرت علی علیہ السلام کے پاس گئے ایک چٹائی کے علاوہ ان کے گھر میں کوئی چیز موجود نہ تھی ،آپ اسی چٹائی پر بیٹھے تھے ۔

میں نے عرض کی اے امیرالمومنین آپ مسلمانوں کے خلیفہ اور ان کے حاکم ھیں اور آپ کے ہاتھ میں بیت المال بھی ھے اس میں سے آپ لوگوں کو بھت زیادہ عنایت فرماتے ھیں جبکہ آپ کے گھر میں اس چٹائی کے علاوہ کچھ بھی نھیں ھے ۔!!

آپ نے فرمایا :اے سوید عقل مند ایسی چیزیں اس عارضی گھر میں نھیں لاتا کیونکہ اس کے سامنے آخرت کا گھر بھی ھے ھم تو اپنے مال ومتاع کو اس گھر میں منتقل کرتے ھیں اور ھم جلد ھی اس گھر سے جانے والے ھیں ۔راوی کھتا ھے خدا کی قسم آپ کے اس کلام نے مجھے رلادیا ۔[13]

سعید بن قیس کھتے ھیں کہ جنگ صفین کے موقع پر ایک سردار حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ھواوہ کھتا ھے کہ میں ظھر کے وقت باھر نکلا جبکہ لوگ شدید گرمی کی وجہ سے آرام کررھے تھے۔

میں نے اس گرمی کے موسم میں حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو دیکھا اور ان کی خدمت میں عرض کی یاامیرالمومنین !

آپ اور اتنی شدید گرمی میں اس وقت یہاں ھیں جب کہ لوگ آرام و سکون سے سورھے ھیں حضرت نے ارشاد فرمایا :خدا کی قسم میں گھر سے اس لئے نکلا ھوںتا کہ میں مظلوم اور نادار لوگوںکی مدد کروں اب جب معاملہ اس طرح ھے تو میں آرام نھیں کرسکتا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next