پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )سے متلق قرآن کریم اور مومنین کے وظایف



ہر چیز سے پہلے یہ کہنا ضروری ہے کہ تمام ادیان الہی خصوصا اسلام ،انسان کی معنوی رشد کے لئے آیا ہے ، دوسری عبارت میں یہ کہا جائے کہ شریعت کا ہدف اور مقصد انسانوں کے نفوس کی تہذیب رہی ہے ۔

قرآن کریم نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کوانسانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل قرار دیا ہے : لَقَدْ کانَ لَکُمْ فی رَسُولِ اللَّہِ اٴُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کانَ یَرْجُوا اللَّہَ وَ الْیَوْمَ الْآخِرَ وَ ذَکَرَ اللَّہَ کَثیراً (سورہ احزاب، آیت ۲۱) ۔ مسلمانو! تم میں سے اس کے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ عمل ہے جو شخص بھی اللہ اور آخرت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے (۱) ۔

اورآپ کی سیرت کو سعادت کے لئے بہترین راستہ بتایا ہے اور چونکہ انسان کی دنیوی اور اخروی خوشبختی ، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت کی پیروی کرنے میں ہے اس لئے خداوند عالم نے انسانوں کو ان پر ایمان لانے کے ضمن میں کچھ احکام و قوانین وضع کئے ہیں جس میں پیغمبرا کرم کی بانسبت ان کے وظایف کو بیان کیا گیا ہے اوراگر انسان ان کے راستہ پر چلے گا تو اس کو اس کو عام وظایف کے علاوہ خاص وظایف کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جن کی طرف قرآن کریم کی متعدد آیات میں اشارہ ہو ا ہے اس مقالہ میں ان آیات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن میں مومنین کے شخصی اور اجتماعی وظایف کو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی بانسبت بیان کیا گیا ہے ۔

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی مطلق اطاعت :

تمام لوگوں کو الہی راہنماؤں خصوصا پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کی مطلق اطاعت کو قبول کرنا چاہئے اور آنحضرت کے اوامر و نواہی کو فردی اور اجتماعی زندگی میں بغیر کسی دلیل کے قبول کرنا چاہئے ۔

قرآن کریم Ù†Û’ متعدد آیات میں اس مسئلہ Ú©ÛŒ طرف اشارہ کیا ہے اور بعض آیات میں تمام انسانوں Ú©Ùˆ مخاطب کرکے ان Ú©Ùˆ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ú©ÛŒ اطاعت کا Ø­Ú©Ù… دیا ہے :  ” قُلْ اٴَطیعُوا اللَّہَ ÙˆÙŽ اٴَطیعُوا الرَّسُول “۔  یا رسول اللہ !آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اور اس Ú©Û’ رسول Ú©ÛŒ اطاعت کرو Û” (Û²) Û”

وَ اٴَقیمُوا الصَّلاةَ وَ آتُوا الزَّکاةَ وَ اٴَطیعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ (سورہ نور، آیت ۵۶) ۔

اور نماز قائم کرو زکٰوِ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو کہ شاید اسی طرح تمہارے حال پر رحم کیا جائے ۔

قُلْ اٴَطیعُوا اللَّہَ وَ الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّہَ لا یُحِبُّ الْکافِرینَ (سورہ آل عمران،آیت ۳۲) ۔

کہہ دیجئے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو کہ جو اس سے روگردانی کرے گا تو خدا کافرین کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے ۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next