پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )سے متلق قرآن کریم اور مومنین کے وظایف



البتہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے متعل مومنین کے فردی وظایف بہت زیادہ ہیں لیکن قرآن کریم میں جو وظایف صراحت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں وہ یہ ہیں :

Û±Û”  پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور ان Ú©Û’ اہل بیت (علیہم السلام) سے محبت

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور ان Ú©Û’ اہل بیت (علیہم السلام) سے محب Ú©ÛŒ اہمیت اس قدر ہے کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ مکمِل ایمان کہا ہے :  ” کسی بندہ کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے سے زیادہ مجھ سے اور میری عترت سے محبت نہ کرتا ہو(Û³Û²) Û” دوسری جگہ آپ Ù†Û’ محبت سے متعلق فرمایا : ” المرء مع من احب “ Û” انسان اپنے محبوب Ú©Û’ ساتھ محشور ہوگا(Û³Û³) Û”

اگر چہ محب سے مراد وہ شخص ہے جو اپنے آپ کو اپنے محبوب جیسا بنا لے اور کوشش کرے کہ اس کے قول و فعل کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے ۔

اہل بیت (علیہم السلام) سے محبت کرنے Ú©ÛŒ بہت بڑی ذمہ داری ہے Û” لہذا قرآن کریم Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ اجر رسالت Ú©Û’ عنوان سے بیان کیا ہے :  ” قُلْ لا اٴَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اٴَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبی  “(سورہ شوری ØŒ آیت Û²Û³)آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس Ú©Û’ کہ میرے اقربا سے محبت کرو(Û³Û´) Û” دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ اہل بیت (علیہم السلام ) سے محبت کا لازمہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) سے محبت کرنا ہے Û”

Û²Û”  صلوات بھیجنا

مومنین Ú©Û’ فردی وظایف میں سے ایک وظیفہ یہ ہے کہ وہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) پر صلوات بھیجے Û” قرآن کریم Ù†Û’ مومنین Ú©Û’ درود Ùˆ صلوات Ú©Ùˆ خداوند عالم اور ملائکہ Ú©Û’ درود Ùˆ صلوات Ú©Û’ برابر قرار دیا ہے اور مومنین Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… دیا ہے کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) پر صلوات بھیجیں:  ” إِنَّ اللَّہَ ÙˆÙŽ مَلائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ ÙˆÙŽ سَلِّمُوا تَسْلیماً“(سورہ نور، ایت ÛµÛ¶) ۔بیشک اللہ اور اس Ú©Û’ ملائکہ رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو Û” (Û³Ûµ) Û”

آنحضرت پر صلوات کے معنی یہ ہیں کہ خدایا پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ان کے خاندان پاک پر اپنی رحمتیں نازل فرما، جس وقت آنحضرت پر رحمت نازل ہوگی تو دوسروں پر بھی رحمت نازل ہوگی کیونکہ وہ سب کو فیض پہنچانے والا ہے اور اگر وہ کسی کو خیر پہنچانا چاہے تو پہلے رحمت خاص کے عنوان سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پر نازل کرتا ہے اس کے بعد دوسروں پر نازل کرتا ہے (۳۶) ۔

حضرت علی (علیہ السلام) اس موضوع سے متعلق فرماتے ہیں :  جس وقت اس آیت Ú©Ùˆ نماز یا نماز Ú©Û’ علاوہ کسی اور وقت Ù¾Ú‘Ú¾Ùˆ تو صلوات بھیجو (Û³Û·) Û”

اس مسئلہ کی اہمیت اس قدر ہے کہ امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا : جب پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام لیا جائے تو آپ پر بہت زیادہ صلوات بھیجی جائے ، کیونکہ اگر کوئی پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پر ایک صلوات بھیجتا ہے تو خداوند عالم اس شخص پر ایک ہزار صلوات بھیجتا ہے لہذا اگر کوئی اس رحمت کی طرف راغب نہ ہو تو وہ جاہل اور غافل ہے اور خدا، رسول اور اہل بیت (علیہم السلام) اس سے بیزار ہیں (۳۸) ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next