حضرت امام علی رضاعليه السلام کی حديث يں



42ـ زيادہ جوئي بغير زيادہ گوئي کے ممکن نھيں ھے ـ (تحف العقول ص / 466 )

43ـ کسي کمزور کي مدد کرنا صدقہ دينے سے بھتر ھے ـ (تحف العقول ص /470 )

44ـ آنحضرت (ع) سے کسي نے سوال کيا کہ آپ کي صبح کس حال ميں ھوئي ؟ آپ نے فرمايا : عمر کم ھوئي ، کردار رقم ھوا ، موت گردن پر آئي اور دوزخ نے پيچھا کيا اور نھيں معلوم کہ ھمارے ساتھ کيا ھو گا ـ (تحف العقول ص /470 )

 45Ù€ سخي لوگوں Ú©Û’ يھاں کھانا کھاتے Ú¾ÙŠÚº تاکہ لوگ انکے يھاں کھائيں اور بخيل لوگوں Ú©Û’ يھاں Ù†Ú¾ÙŠÚº کھاتے تاکہ لوگ ان Ú©Û’ يھاں Ù†Ú¾ÙŠÚº کھائيں Ù€ (تحف العقول ص / 470 )

46ـ ھم ايسے بنيں کہ اپنے وعدے کو اپنے اوپر قرض سمجھيں جيسا کہ رسول اکرم (ص) کرتے تھے ـ (تحف العقول ص / 470 )

47ـ جب تک يہ تين خصلتيں نہ ھو يقينا کوئي بھي کمال تک نھيں پھونچ سکتا : دين ميں بصيرت ، اخراجات ميں اندازہ اور مصيبتوں پر صبر ـ (تحف العقول ص /471 )

48ـابي ھاشم داوٴد بن قاسم جعفري سے آپ نے فرمايا : اے داؤد ! رسول خدا (ص) کي خاطر ھميں تم پر اور تمھيں ھم پر حق حاصل ھے جو بھي ھمارے حق کو سمجھ کر اس کي رعايت کرے گا اپنے حق کو پائيگا اور جو ھمارے حق کو نھيں سمجھے گا اس کا بھي ھم پر کوئي حق نھيں ـ (تحف العقول ص / 471 )

49ـ نعمتوں کے ذريعہ اچھے ھمسايہ بنو ـ

50ـابن سکيت نے سوال کيا ؟ آج کل لوگوں پر کيا حجت ھے ؟

آپ نے جواب ديا : عقل ھے ،جس کے ذريعہ پھچانا جاتا ھے کہ کون لوگ خدا کي طرف سچے ھيںاور اس پر يقين کرتي ھے اورجو لوگ جھوٹے ھيںان کو جھوٹا سمجھتي ھے ـ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next