حضرت امام علی رضاعليه السلام کی حديث يں



58ـ تعجب کے مدارج ھيں : ايک يہ بندے کا برا کردار اسے اچھا لگے اور وہ گمان کرے کہ اس نے اچھا کام کيا ھے اور دوسرے يہ کہ بندہ خدا پر ايمان لائے اور اس پر احسان جتائے جبکہ اس ميں خودخدا کا اس پر احسان ھے ـ (تحف العقول ص / 468

59ـ اگر جنت و جھنم نہ بھي ھو تب بھي لوگوں پر ضروري تھا کہ خداکے احسان و لطف کي بنا پر اسکي اطاعت کرتے اور اس کي نافرماني نہ کرتے ـ (بحار ج / 71 ص / 174 )

60ـ خدا وند متعال نے تين چيزوں کو تين چيزوں سے مربوط کيا ھے کہ ان کے بغير قبول نھيں کرے گا ـ

نماز کو زکات کے ساتھ ذکر کيا ھے ، لھذا اگر کوئي نماز پڑھے اور زکات نہ دے تو اس کي نماز قابل قبول نھيں ھے ـ اپنے شکر کو والدين کے شکر کے ساتھ ذکر کيا ھے ، لھذا اگر کوئي والدين کا احترام نہ کرے تو اس نے خدا کا احترام نھيں کيا ـ اور قرآن ميں تقوي کے ساتھ رحم کا حکم ديا ھے، لھذا اگر کوئي عزيز و اقارب کي اوحوال پرسي نہ کرے اور ان پر احسان نہ کرے تو وہ متقي شمار نھيں ھو گا ـ ( عيون اخبار الرضا ج / 1 ص/ 258)

 61Ù€ حرص Ùˆ حسد سے بچو کہ ان دونوں Ù†Û’ گزشتہ امتوں Ú©Ùˆ نابود کر ديا Ù€ بخيل نہ بنو اس لئے کہ کوئي بھي مومن Ùˆ آزاد انسان بخل Ú©ÙŠ آفت ميں مبتلا Ù†Ú¾ÙŠÚº Ú¾Ùˆ گا ،بخل ايمان Ú©ÙŠ ضد Ú¾Û’ Ù€ ( بحار ج 3 78 ص / 346)

62ـ لوگوں پر احسان کرنا ، ان کو کھانا کھلانا ، مظلوموں کي فرياد رسي کرنا ضرورتمندوں کي ضرورت پوري کرنا عظيم و پسنديدہ صفتيں ھيں ـ ( بحار ج / 78 ص / 357 )

63ـ شرابي کو سلام مت کرو اور اس کے ساتھ نہ بيٹھو ـ ( بحار ج / 66 ص /491)

64ـ صدقہ دو ولو کم کيوں نہ ھو کيونکہ ھر چھوٹا جو خالص خدا کے لئے انجام ديا جائے بڑا ھوتا ھے ـ ( وسائل الشيعہ ج / 1 ص /78 )

65 ـتوبہ کرنے والا ويسا ھي ھے جيسے اس نے گناہ نہ کيا ھو ـ ( بحار ج /6 ص 21

66ـ بھترين مال وہ ھے جسکے ذريعہ آبرو کا تحفظ ھوـ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next