امام حسین(علیه السلام) اور اردو کتابیات

سیدنثار علی ترمذی


فن کتابیات(Biblio Graphy)کااصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ عام وخاص قارئین کی رسائی ان مآخذ تک کرادی جائے جوان کے موضوع یاموضوعات سے تعلق رکھتے ہیں علوم کی موجودہ تقسیم کے مطابق کتابیات لائبریری سائنس کے ایک جزولاینفک ہے کیونکہ اس علم اورفن تحقیق کاآپس میں چولی دامن کاساتھ ہے اس لئے کتابیات کوکسی بھی موضوع کی تحقیق کی خشت اول قرار دے دیاجائے توبیجا نہ ہوگا تحقیق کاتوپہلازینہ ہی ان منابع کوجاننا ہے جن سے متعلقہ موضوع پرمفید معلومات فراہم ہوسکتی ہیں اورایسے منابع کاپتہ کتابیات ہی سے چلتا ہے ۔

کئی علوم کی طرح کتابیات کاسنگ بنیاد بھی مسلمانوں ہی نے رکھا اوراس سلسلے میں ایسی شاندار روایات قائم کیں کہ آج بھی لائبریری سائنس کے بڑے بڑے مغربی ماہرین سراہتے ہوئے مسلمانوں کی بلند پایہ خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں اس ضمن میں ہونے والی مسلمانوں کی کاوشوں میں سے تین مصادر کاذکر کردینا ہی کافی ہے ان میں ایک تو’’ابن الندیم‘‘ ہے جس کی الفہرست اتنی صدیاں گذرجانے کے باوجود مستند ترین مصادر میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کے بعد حاجی خلیفہ کی ’’کشف الظنون‘‘ہے اوراس عہد میں آغا بزرگ طہرانی کی ’’الذریعہ الیٰ تصانیف الشیعہ‘‘ہے جس کواب اضافوں کے ساتھ نئے سرے سے شائع کیاگیا ہے افسوس کہ مسلمانوں کی قائم کردہ یہ قابل قدر روایات زیادہ عرصہ تک قائم نہ رہ سکیں اوردیگر علوم کی طرح انھیں بھی اغیار لے گئے اورپھربناسنوار کرایک مکمل علم کے درجے تک پہنچادیا۔

زیرنظر مضمون میں امام عالی مقام حسین علیہ السلام کی زندگی اورتحریک کربلا کے حوالے سے لکھی جانے والی کتب کاجائزہ لیں گے۔امام عالی مقام حسین(علیه السلام) عالم اسلام کی ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کہ بارے میں سب سے زیادہ لکھا گیا گوکہ ان چنداوراق پران کااحاطہ کرنا ناممکن ہے مگر کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والا ابتدائی معلومات سے بہرہ مندہوسکے سردست میری نظر میں کتابیات امام حسین(علیه السلام) پرتین حوالے موجود ہیں کہ جن سے رجوع کرنے سے موضوع کے متعلق سیرحاصل معلومات میسر آسکیں گئیں گوکہ مذکورہ مآخذ کسی طرح بھی مکمل آگاہی نہ دے سکیں گے مگر شائقین تحقیق وجستجو کے لئے زینہ ضرور فراہم کرسکتے ہیں ۔

پہلا مجموعہ سیدحسین عارف نقوی کامرتب کردہ’’برصغیر کے امامیہ مصنفقین کی مطبوعہ تصانیف اورتراجم‘‘جسے مرکزتحقیقات فارسی ایران وپاکستان،اسلام آباد نے شائع کیا ہے اس مجموعہ میں کتاب کانام ،مصنف کانام، سن اشاعت،ناشر کانام ومقام وغیرہ کے علاوہ چند سطرؤں میں کتاب کاخلاصہ یاعنوانات کہ جن کاتذکرہ اس کتاب میں ہوا درج ہے۔

دوسرا مجموعہ جومیرے پیش نظر ہے وہ دارالثقافۃ الاسلامیہ پاکستان کی کراچی کی شائع کردہ ہے جسے سید علی شرف الدین موسوی نے تالیف کیا ہے اس کاسن اشاعت مارچ ۲۰۰۱ ؁ ء ہے اس کانام ’’معجم کتب ومولفین حیات وقیام امام حسین(علیه السلام) ‘‘ ہے اس میں عربی، فارسی اوراردو زبان میں لکھی جانے والی کتب کاتذکرہ ہے جس کی تعداد دوہزار سات سوپچیس (2725)ہے اس میں کتاب کانام، مصنف کانام ، ناشر اورکتاب کتنے صفحات پرمشتمل ہے درج ہے کتاب کے آخر میں مولف نے بعض مصنفین اورمولفین کے مختصر حالات زندگی بھی تحریر کیے ہیں نیز تین سوباسٹھ مضامین کے حوالہ جات بھی درج ہیں ۔

تیسرا مجموعہ کتابیات امام حسین(علیه السلام) ہے جسے سیدجمیل احمدرضوی سابقہ ڈپٹی چیف لائبریرین پنجاب یونیورسٹی لاہور نے مرتب کیا ہے اس میں پاکستان میں شائع ہونے والی کتب کاتعارف کروایا گیا ہے کیونکہ مولف خود لائبریری سائنس کے سینٹر اساتذہ میں سے شمار ہوتے ہیں اس لئے اس مجموعہ کومتعلقہ علم کے اصول وقواعد کے مطابق مرتب کیا ہے۔

یہاں چند اہم کتب کاتعارف کروایا جارہا ہے:

کتاب: شہید انسانیت

مصنف: سیدالعلماء سید علی نقی نقوی

سن اشاعت: 2006ء



1 2 3 4 5 6 7 8 9 next