امام حسین(علیه السلام) اور اردو کتابیات

سیدنثار علی ترمذی


ناشر: جناء القرآن پبلی کیشنز لاہور

یہ اھل سنت کی جانب سے امام عالی مقام کی بارگاہ می ں ایک عقیدت کااظہار ہے ’’یزیدی فرقے‘‘ کے پرچارک محمود احمد عباسی نے خلاف معاویہ ویزید نیز مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتاب خلافت اورملوکیت پرتنقید بعنوان تبصرہ محمودی برہفوات مودودی(ان کے دو کتابوں کے جواب میں) اھل سنت کے خطیب، عالم اور مصنف علامہ محمد شفیع اوکاڑوی نے زیر نظر کتاب تحریر کی ہے اس میں مصنف نے جہاں یزیدی فرقے سے اظہار بیزاری کیا ہے وہاں امام حسین(علیه السلام) کی عظمت، منزلت ، کردار اورقیام کوحق بجانب قر ار دیا ہے اھل بیت اطہار(علیه السلام) سے اپنی محبت کااظہار کیا ہے موصوف نے قرآنی آیات، احادیث مبارک، تاریخی اورعقلی دلائل سے اپنے موقف کوپیش کیا ہے کتاب کے آخر میں مصنف تحریر کرتے ہیں:

’’ان ارشادات مبارکہ کے مطابق ہی اہل سنت وجماعت کایہ عقیدہ ہے کہ ان کی محبت سرمایہ ایمان، ذریعہ

قرب خدا تعالیٰ اوررسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوروسیلہ نجات ہے چنانچہ اکابر اہل سنت نے بلحاظ مدارج ان کے اسماء مبارکہ خطبہ جمعہ میں داخل فرمائے تاکہ ہرجمعہ کوبرسرمنبر اس عقیدہ کااظہار وبیان ہوتا رہے اورمسلمانوں کے دلوں میں ان کی محبت وعقیدت مستحکم رہے۔لہذا جوان کی ذات اقدس پرنکتہ چینی کرے اوران کی طرف بغض وحسد ، حب جاہ اورہوس اقتدار کی نسبت کرے اور ان کوباغی ، فسادی اورفتنہ پرور قرار دے اورقرآن وحدیث سے ثابت شدہ ان کے

فضائل ومناقب کومحض خیالی مناقب بتائے وہ بلاشبہ اھل سنت وجماعت سے خارج ، گمراہ، بے دین اورجہنمی ہے۔‘‘

یہاں تبرکاً چند کتب کے حوالہ جات درج کیے جاتے ہیں:

سخن عشق:

یہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی مجالس عزا کامجموعہ ہے جسے العارف اکیڈمی لاہورنے مرتب کیا ہے۔

نام کتاب:سخن عشق

مرتب وناشر:العارف اکیڈمی لاہور



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 next