امام حسین(علیه السلام) اور اردو کتابیات

سیدنثار علی ترمذی


مولف: عمادالدین اصفہانی عماد زادہ

مترجم: محمد حسین زیدی بارہوی

ناشر: امامیہ پبلی کیشنز لاہور

قرآن اورامام حسین(علیه السلام) :

استاد محسن قرائتی نے قرآن اورامام حسین (علیه السلام) کی خوبصورت تطبیق کی ہے نیز کربلا کی تفسیر ، امام عالی مقام(علیه السلام) کاموقف اورامام (علیه السلام) نے جہاں جہاں قرآن پاک سے استنبداد کیا ہے‘ تذکرہ کیا ہے شہادت ، جہاد ، امربالمعروف نہی عن المنکر اورنماز کی اہمیت کوقرآن کی روشنی میں کربلا کے میدان جلوہ گرہوتے دکھایا گیا ہے ناشر نے کتاب کے شروع میںآقائے قرائتی کاایک خط بھی شامل کیا ہے جس میں مولف نے حوزہ علمیہ کے زعماء سے قرآن مجید سے مذید رجوع کرنے کی درخواست کی ہے یہ کتاب اپنے حوالے سے کتابیات امام حسین(علیه السلام) میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔

نام کتاب: قرآن اورامام حسین(علیه السلام)

مصنف: استاد محسن قرائتی

مترجم: سید محمد علی ترمذی

ناشر : البیان لاہور

سن اشاعت: ۲۰۰۷ ء

نوٹ: قارئین کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ موضوع پرکیونکہ بہت زیادہ کتب موجود ہیں اس لئے چند کتب کاانتخاب کیا گیا ہے ورنہ زندگی کم ہے اورامام حسین(علیه السلام) پرکتب بہت زیادہ ہیں۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9