امام حسین(علیه السلام) اور اردو کتابیات

سیدنثار علی ترمذی


ناشر: دوست پبلی کیشنز

سال اشاعت: ۲۰۰۴ ء

باراشاعت: اول

حسین ابن علی(علیه السلام) :

یہ کتاب بھی سیدافضال حیدر ایڈوکیٹ نے تحریر کی ہے اس کتاب میں امام حسین(علیه السلام) کے دور کے حالات اورامام (علیه السلام) کے فریضہ پربحث کی ہے موضوعات میں سے چند ایک یہ ہیں : امربالمعروف ونہی عن المنکر، ذبح عظیم اورفلسفہ شہادت، علی اوربنوامیہ، قیام حسین(علیه السلام) کاپس منظر، کربلا ، کوفہ اورشام، حضرت ابراہیم سے لے کرامام زمانہ (علیه السلام) تک کامنتخب شجرہ اوراہم افراد شجرہ کے حالات اس کتاب میں جہاں دیگر اردو ، فارسی کتب سے مدد لی گئی ہے وہاں برجستہ اشعار کاسہارا بھی لیاگیا ہے مثلاً کتاب کے شروع میں شورش کاشمیری کایہ شعر درج ہے:

؂ کربلا کاسیدہاسادا مختصر نکتہ ہے یہ

کوئی غاصب مومنوں کابن نہیں سکتا امام

سیرت سیدالشہداء حضرت امام حسین(علیه السلام) (دوجلد یں):

یہ کتاب فارسی زبان سے اردو زبان میں منتقل ہوئی ہے جس کی پہلی جلد میں ولادت امام عالی مقام (علیه السلام) سے لے کرشہادت تک کے واقعات درج ہیں دوسری جلد میں شہدائے کربلا کے حالات اورکربلا کے بعد کے واقعات درج ہیں۔

نام کتاب: سیرت سیدالشہداء حضرت امام حسین(علیه السلام)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 next