امام جعفر صادق (ع) كے دور امامت كي چند خصوصيات



جاحظ ايك متعصب سني عالم ھے۔ انھوں نے شيعوں كے ساتھ مناظرے بھي كئے اور انتھا پسندي كے باعث شيعہ حضرات ان كو ناصبي بھي كھتے ھيں۔ ليكن ميں ذاتي طور پر كم از كم ان كو ناصبي نھيں كھہ سكتا۔ يہ شخص امام جعفر صادق عليہ السلام كے دور كا عالم ھے۔ ھوسكتا ھے اس نے امام عليہ السلام كا آخري دور پايا ھو؟ شايد يہ اس وقت بچہ ھو يا يہ بھي ھوسكتا ھے كہ امام عليہ السلام كا دور ايك نسل قبل كا دور ھو۔ كھنے كا مقصد يہ ھے كہ اس كا دور اور امام عليہ السلام ايك دوسرے كے بہت قريب ھے۔ بھر حال جاحظ امام جعفر صادق (ع) كے بارے ميں اظھار خيال كرتے ھوئے لكھتا ھے كہ:

 

"جعفر بن محمد الذي ملأ الدنيا علمہ و فقھہ"

 

كہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے پوري دنيا كو علم و دانش اور معرفت و حكمت سے پر كرديا ھے۔"

 

ويقال ان ابا حنيفۃ من تلامذتہ و كذلك سفيان الثورى"

 

كہا جاتا ھے كہ جناب ابو حنيفہ اور سفيان ثوري كا شمار امام عليہ السلام كے شاگردان خاص ميں سے ھوتا ھے سفيان ثوري بہت بڑے فقيھہ اور سوفي ھو كر گزرے ھيں۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next