امام جعفر صادق (ع) كے دور امامت كي چند خصوصيات



يہ لوگ اسلام كے خلاف كوئي بات نہ كرتے بلكہ لوگوں كو يہ باور كرانے كي كوشش كرتے تھے كہ اصل اسلام وھي ھے كہ جو يہ كھہ رھے ھيں۔ ان خشك مقدس مولويوں نے لوگوں ميں عجيب قسم كا نظريہ پيدا كرنے كي بھر پور كوشش كي۔ ان كا ظاھري صالحانہ، عابدانہ اور زاھدانہ انداز اختيار كرنا زبردست كشش كا باعث بنا اور يہ خالص اور حقيقي دين اسلام كے ليے زبر دست خطرے كا باعث تھا خوارج بھي اسي نظريہ كي پيداوار ھيں۔

 

امام جعفر صادق (ع) اور مختلف مكاتب فكر

 

ھم ديكھتے ھيں كہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے اتني بڑي مشكلات اور پريشانيوں كے باوجود مختلف فكر سے تعلق ركھنے والے افراد كي اسلامي طريقے سے تربيت كرنے كي بھر پور كوششيں كيں۔ قرآت اور تفسير ميں امام عليہ السلام نے انتھائي قابل ترين شاگرد تيار كيے جو لوگوں كو قرآن مجيد كي صحيح طريقے سے تعليم ديتے اور ان كو صحيح تفسير سے متعارف كراتے، جہاں كہيں كسي قسم كي غلطي ديكھتے فوراً پكار اٹھتے اور بروقت اصلاح كرنے كي كوشش كرتے۔ پھر ايسے ھونھار طلبہ بھي ميدان ميں آئے جو علم حديث ميں پوري طرح سے مھارت ركھتے۔ نا سمجھ لوگوں كو بتايا جاتا كہ حديث صحيح ھے اور يہ صحيح نھيں ھے۔ اس حديث كا سلسلہ پيغمبر اسلام (ص) تك پھنچتا ھے اور يہ حديث من گھڑت ھے۔

 

فقھي مسائل كے حل اور لوگوں كي شرعي احكام ميں تربيت كے ليے آپ كے لائق ترين شاگردوں نے بھر پور كردار ادا كيا۔ جولوگ فقہ سے نا آشنائي ركھتے يہ نوجوان طلبہ قريہ قريہ جاكر لوگوں كو حلال وحرام اور ديگر مسائل فقھي كي تعليم ديتے۔ يہ ايك عجيب اتفاق ھے كہ برادران اھل سنت كے تمام بڑے مذھبي رھنما كسي نہ كسي حوالے سے امام جعفر صادق عليہ السلام سے علمي فيض حاصل كرتے رھے ھيں۔تاريخ كي تمام كتب ميں درج ھے كہ جناب ابو حنيفہ دو سال تك امام عليہ السلام سے پڑھتے رھے ھيں۔ جناب ابو حنيفہ كا ايك قول بھت مشھور ھے اور يہ قول تمام كتب اھل سنت ميں موجود ھے كہ ملت حنفيہ كے سر براہ جناب ابو حنيفہ نے فرمايا كہ

 

"لولا السنتان لھلك نعمان"

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next