حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم



تمھاری منزلت میرے نزدیک ویسے ہی ہے جیسے ہارون کی منزلت موسیٰ کے نزدیک تھی ،فرق یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

دو چیزوں کو خاتمیت کا راز کہا جا سکتا ہے۔

(الف)

اسلام دین فطرت ہے

فاقم وجهك للدّين حنيفاً فطرت الله الّتي فطرالّناس عليها لا تبديل لخلق الله ذلك الدّين القيّم لكنّ اكثرالّناس لايعلمون (روم /۳۰)

آپ اپنے رخ کو دین کی طرف رکھیں اور باطل سے کنارہ کش رہیں چونکہ یہ دین وہ فطرت الٰہی ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور خلقت الٰہی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے ،یقیناً یہی سیدھا راستہ اور مستحکم دین ہے مگر لوگوں کی اکثریت اس بات سے بالکل بے خبر ہے ۔

(ب)

اسلام ایک جامع دین ہے

یعنی اسلام ایسا دین ہے جو ہر زمانے ہر مکان اور ہر حال میں معاشرے کی مشکلات کا حل رکھتا ہے ،نیز اسلام بھی اس بات کا مدعی ہے کہ اس نے تمام انسانی ضروریات کا راہ حل بیان کیا ہے ۔

وانزلنا عليك الكتاب تبياناً لكلّ شيء ۱۶



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next