حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم



آپ کہہ دیجئے کہ اگر انسان اور جنات سب اس بات پر متفق ہو جائیں کہ اس قرآن کا مثل لے آئیں تو بھی نہیں لا سکتے ،چاہے سب ایک دوسرے کے مددگار اور پشت پناہ ہی کیوں نہ ہو جائیں ۔

۴۔ کریم

یہ لقب قرآن کریم سے لیا گیا ہے: اِنَّهُ لَقَولُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ۷

بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے

آپ نے اپنی مکی زندگی میں زیادہ مصیبتوں کا سامنا کیا حتیٰ کہ آپ کو پتھر مارا گیا اور آپ پہاڑوں میں پناہ لیتے تھے لیکن جب حضرت خدیجہ (س) اور امیرالمومنین علیہ السلام آپ کے پاس پہونچتے تو آپ کو یہی کہتے ہوئے پاتے تھے "اَللَّهُمَّ اَهْدِ قَوميِ فَاِنَّهُمْ لايَعْلَمُونَ"

پروردگار میری قوم کی ہدایت فرما یہ نادان ہیں ۔

جس روز آپ ۱۲ ہزار کے لشکر کے ساتھ مکہ میں وارد ہوئے اور اپنے کسی صحابی کو یہ کہتے سنا کہ "الیوم یوم الملحمہ" آج جنگ کا دن ہے تو آپ نے امیرالمومنین علیہ السلام کو بھیجا اور یہ کہلوایا کہ لوگوں کے درمیان یہ اعلان کر دیں کہ "الیوم یوم المرحمۃ" آج کا دن مرحمت اور عفو کا دن ہے ۔

۵۔ رحمت

یہ لقب بھی قرآن کریم نے آپ کو دیا ہے : وما ارسلناك الا رحمة للعالمين ۸

اور ہم نے آپ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next