شيعه اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف



شیعوں کاعقیدہٴ نبوت

Û·Û” شیعہ یہ عقیدہ رکھتے ھیں کہ خدا وند متعال Ù†Û’ عدل Ùˆ حکمت Ú©Û’ ساتھ ابتدائے خلقت سے Ú¾ÛŒ  اس Ú©ÛŒ طرف انبیاء Ùˆ مرسلین Ú©Ùˆ معصوم بنا کر بھیجا ØŒ اور پھر انھیں وسیع علم سے آراستہ کیاجو وحی Ú©Û’ ذریعہ الله Ú©ÛŒ جانب سے انھیں عطا کیا گیا ،اور یہ سب Ú©Ú†Ú¾ نوع بشر Ú©ÛŒ ھدایت اور اسے اس Ú©Û’ گمشدہ کمال تک پہنچانے کیلئے تھا تاکہ اس Ú©Û’ ذریعہ اسے ایسی اطاعت Ú©ÛŒ طرف بھی راہنمائی ھوجائے جو اسے جنتی بنانے Ú©Û’ ساتھ ساتھ پروردگار Ú©ÛŒ خوشنودی اور اس Ú©ÛŒ رحمت کا مستحق قراردے، اوران انبیاء Ùˆ مرسلین Ú©Û’ درمیان آدم ØŒ نوح ØŒ ابراھی Ù… ØŒ عیسی، موسی اور حضرت محمد مصطفی سب سے مشھور ھیں ØŒ جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا Ú¾Û’ØŒ یا جن Ú©Û’ اسماء گرامی اور دیگر حالات احادیث میں بیان ھوئے ھیں۔

شیعوں کاعقیدہٴ اطاعت الٰھی  اور نتائج

Û¸Û” شیعوں کا عقیدہ Ú¾Û’ کہ جو شخص الله Ú©ÛŒ اطاعت کرے ØŒ اس Ú©Û’ احکام Ú©Ùˆ نافذ کرے ØŒ اور زندگی Ú©Û’ ھر شعبہ میں اس Ú©Û’ قوانین پر عمل کرے وہ نجات یافتہ اور کامیاب Ú¾Û’ ØŒ اور ÙˆÚ¾ÛŒ  مستحق مدح Ùˆ ثواب Ú¾Û’ ØŒ اور جس Ù†Û’ خدا Ú©ÛŒ نافرمانی Ú©ÛŒ ØŒ وہ مستحق مذمت اور ھلاک ھونے اور گھاٹاا ٹھانے والوں میں سے Ú¾Û’ Û”

 Ø´ÛŒØ¹Û عقیدہ رکھتے ھیں کہ ثواب Ùˆ عقاب ملنے Ú©ÛŒ جگہ روز قیامت Ú¾Û’ جس دن حساب Ùˆ کتاب ØŒ میزان اور جنت Ùˆ دوزخ سب  Ú©Û’ سامنے Ú¾ÙˆÚº گی، اور یہ مرحلہ برزخ اور عالم قبر Ú©Û’ بعد ھوگا Û”

شیعوں کاعقیدہٴ خاتمیت اور امتیازات

۹۔ شیعہ عقیدہ رکھتے ھیں کہ انبیاء ومرسلین کی آخری فرد اور ان سب سے افضل نبی حضرت محمد(ص) بن عبد الله بن عبد المطلب ھیں[4] جنھیں خداوند متعال نے ھر خطا اور لغزش سے محفوظ رکھا اور ھر گناہ صغیرہ و کبیرہ سے معصوم قرار دیا چاھے وہ قبل بعثت ھویا بعد بعثت ،چاھے تبلیغ کا مرحلہ ھو یاتبلیغ کے علاوہ کوئی اور کام ھو ،اور ان پر قرآن کریم نازل کیا ، تاکہ وہ حیات بشری کیلئے ایک دائمی دستور العمل قرار پائے ، پس رسول اسلام (ص)نے رسالت کی تبلیغ کی اور صداقت و اخلاص کے ساتھ لوگوں تک امانت کو پہنچا دیا ۔

 Ø´ÛŒØ¹ÙˆÚº Ú©Û’ عقیدہٴ امامت Ú©ÛŒ بنیاد

۱۰۔ شیعہ عقیدہ رکھتے ھیں کہ جب حضرت محمد مصطفی (ص) کی وفات کا وقت قریب ھوا تو آ پ نے حضرت علی(ع) کو تمام مسلمانوں کی رہبری کیلئے اپنا خلیفہ اور لوگوں کے لئے امام منصوب کیا ، تاکہ علی (ع)ان کی سیاسی قیادت اورفکری راہنمائی اور ان کی مشکلوں کو حل کریں ، نیزان کے نفوس کا تزکیہ اور ان کی تربیت کریں،اور یہ سب خدا کے حکم سے مقام غدیر خم میں ر(ص)سول کی حیات کے آخری حج کے بعد،ان مسلمان حاجیوں کے جم غفیر کے درمیان انجام پایاجو آپ کے ساتھ حج کرکے واپس آرھے تھے ، جن کی تعداد بعض روایات ایک لاکھ بتاتی ھيں ، اور اس مناسبت سے متعدد آیتیں نازل ھوئیں ۔

اس Ú©Û’ بعد آنخضرت  (ص)Ù†Û’ علی (ع)Ú©Û’ ھاتھوں پر لوگوں سے بیعت طلب کی، چنانچہ تمام لوگوں Ù†Û’ علی (ع)Ú©ÛŒ بیعت Ú©ÛŒ اور ان بیعت کرنے والوں میں سب سے Ø¢Ú¯Û’ مھاجرین Ùˆ انصار Ú©Û’ بزرگ اور مشھور صحابہ تھے، مزید تفصیل Ú©Û’ لئے دیکھیے: کتاب” الغدیر“جس میں علامہ امینی Ù†Û’ مسلمانوں Ú©Û’ تفسیری اور تاریخی منابع Ùˆ مآخذ سے اس واقعہ Ú©Ùˆ نقل کیا Ú¾Û’Û”

شیعوں کاعقیدہٴ وظائف امامت

Û±Û±Û” شیعوں کا عقیدہ Ú¾Û’ کہ چونکہ - رسول اکرم (ص) Ú©Û’ بعد-امام Ú©ÛŒ ذمہ داری ÙˆÚ¾ÛŒ  Ú¾Û’ جو نبی Ú©ÛŒ ھوتی Ú¾Û’ جیسے امت Ú©ÛŒ قیادت Ùˆ ھدایت ØŒ تعلیم Ùˆ تربیت ØŒ احکام Ú©ÛŒ وضاحت اوران Ú©ÛŒ سخت فکری مشکلات کا حل کرنا ØŒ نیز سماجی اھم امور کا حل کرنا،لہٰذا یہ ضروری Ú¾Û’ کہ امام اور خلیفہ ایسا ھونا چاھی Û’ کہ لو Ú¯ اس پر بھروسہ اور اعتبار کرتے Ú¾ÙˆÚº ØŒ تاکہ وہ امت Ú©Ùˆ امن Ùˆ امان Ú©Û’ ساحل تک پہنچا سکے ØŒ پس امام تمام صلاحیتوں اور صفات میں نبی جیسا ھونا چاھی Û’ØŒ (جیسے عصمت اور وسیع علم) کیونکہ وحی اور نبوت Ú©Û’ علاوہ امام Ú©Û’ فرائض بھی نبی Ú©ÛŒ طرح ھوتے ھيں، کیونکہ حضرت محمد بن عبدالله  (ص)پر نبوت ختم ھوگئی، آپ Ú¾ÛŒ  خاتم الانبیاء والمرسلین ھیں ØŒ نیز آپ کا دین خاتم الادیان ØŒ اور آپ Ú©ÛŒ شریعت خاتم الشرائع اور آپ Ú©ÛŒ کتاب خاتم الکتب Ú¾Û’ ØŒ ( شیعوں Ú©Û’ پاس اس سلسلہ میں بھی متعدداور متنوع ضخیم اور فکری واستدلالی کتابیں موجود ھیں) 

Û±Û²Û” شیعوں کا عقیدہ Ú¾Û’ کہ امت Ú©Ùˆ سیدھی راہ پر چلا Ù†Û’ والے معصوم قائد اور ولی Ú©ÛŒ ضرورت اس بات کا تقاضا کرتی Ú¾Û’ کہ رسول (ص)Ú©Û’ بعد امامت اور خلافت کا منصب صرف علی Ù¾(ع)ر Ú¾ÛŒ  نہ رک جائے ØŒ بلکہ قیادت Ú©Û’ اس سلسلہ Ú©Ùˆ طویل مدت تک قائم رہنا ضروری Ú¾Û’ØŒ تاکہ اسلام Ú©ÛŒ جڑیں مضبوط اور اس Ú©ÛŒ بنیادیں محفوظ ھوجائیں Û”

شیعوں کے بارہ امام ھونے کے اعتقاد کی حکمت

Û±Û³Û” شیعہ عقیدہ رکھتے ھیں کہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفی  (ص)Ù†Û’ اسی سبب اور اسی بلند حکمت Ú©ÛŒ بنا پر الله Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©ÛŒ بنا پر علی(ع) Ú©Û’ بعد گیارہ امام معین فرمائے،لہٰذا حضرت علی(ع) Ú©Ùˆ ملاکر Ú©Ù„ بارہ امام ھیں ØŒ جیساکہ ان Ú©ÛŒ تعداد Ú©Û’ بارے میں نبی(ص) اکرم Ú©ÛŒ حدیثوں میں اشارہ Ú¾Û’ کہ ان سب کا تعلق قبیلہٴ قریش سے ھوگا،جیساکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مختلف الفاظ Ú©Û’ ساتھ اس مطلب Ú©ÛŒ طرف اشارہ کیا گیا ھے،البتہ ان Ú©Û’ اسماء اور خصوصیات کا تذکرہ نھیں Ú¾Û’Û”

”…عن رسول الله (ص)؛ان الدین لایزال ماضیاً/ قائماً/ عزیزاً/منیعاًماکان فیھم اثناعشرامیراًاوخلیفةً،کلھم من قریش“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next