شيعه اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف



اور سامرہ میں امام ھادی(ع) ( علی (ع)نقی)، امام حسن عسکر(ع)ی کے روضے ھیں، اور کاظمین میں امام جوا(ع)د اور امام کاظم (ع)کے مراقد جو سب کے سب عراق میں ھیں ،اور ایران کے شھر مشھدمیں امام رضا(ع) کا مرقد ھے ،بھر حال ان تمام روضوں اورمقبروں کااحترام کرنا رسول (ص)کے پاس و لحاظ کی بنا پرھے ، کیونکہ ھر شخص اپنی اولاد کے ذریعہ باقی اور محفوظ رہتا ھے ، اور کسی کی اولاد کا احترام کرنا خوداس کا احترام کرنے کے برابر ھے ، جیساکہ قرآن کریم نے آل عمران ، آل یٰسین ، آل ابراھی م اور آل یعقوب ، کی مدح فرمائی ھے ، اور ان کی قدر و منزلت کو بلند قرار دیا ھے حالانکہ ان میں سے بعض انبیاء بھی نھیں تھے، جیسا کہ فرمایا:

<ذُرِّیَّةً بَعْضُہَاْ مِنْ بَعْضٍ>[9]

”یہ ایک نسل ھے جس میں ایک کا سلسلہ ایک سے ھے “۔

شیعوں کا عقیدہٴ توسل اور شفاعت

۲۴۔ شیعہ رسول اکرم (ص) اور ان کی آل پاک سے شفاعت طلب کرتے ھیں، اور ان کو خدا کی بارگاہ میں اپنے گناھوں کی مغفرت ، طلب حاجات، اور مریضوں کی شفایابی کیلئے ، وسیلہ قرر دیتے ھیں ، کیونکہ قرآن مجید نے اس بات کو نہ صرف یہ کہ بہترقرار دیا ھے ، بلکہ اس نے اس کی طرف واضح انداز میںدعوت بھی دی ھے :

<وَلَوْاَنَّہُمْ اِذْظَّلَمُوْا اَنَفُسَہُمْ جَاءُ ْوکَ فَاْسْتَغْفَرُوْااللهَ وَاْسْتَغْفَرَلَہُمْ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوْااللهَ تَوَّاْباًرَحِیْماً>[10]

”اور کاش جب ان لوگوں Ù†Û’ اپنے نفس پر ظلم کیا تھا تو آپ Ú©Û’ پاس آتے اور خود بھی اپنے گناھوں Ú©Û’  لیے استغفار کرتے اور رسول بھی ان Ú©Û’ حق میں استغفار کرتا تو یہ خدا Ú©Ùˆ بڑا Ú¾ÛŒ  توبہ قبول کرنے والا اور مھربان پاتے “۔

اور فرمایا : <وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضَی>[11]

”اور عنقریب تمھارا پروردگار تمھیں اس قدر عطا کرے گا کہ تم خوش ھوجاوٴ“۔ اس آیت سے مرادمقام شفاعت Ú¾Û’ Û”  

 ÛŒÛ بات کیسے معقول Ú¾Û’ کہ ایک جانب رسو(ص)Ù„ اکرم Ú©Ùˆ خدا گنھگاروں Ú©ÛŒ شفاعت کیلئے مقام شفاعت اور صاحبان حاجات کیلئے مقام وسیلہ عنایت فرما دے اور دوسری طرف لوگوں Ú©Ùˆ منع فرمائے کہ ان سے شفاعت طلب نہ کریں؟! یا نبی اکرم (ص)پر حرام قرار د ےدے کہ آپ اس مقام سے کوئی استفادہ نہ کریں ØŸ! 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next