مکہ و مدینہ کے مناظرات



موسسئہ امام علی

جمہوری اسلامی ایران قم المقدسہ

پوسٹ بکس نمبر:۷۳۷۔۳۷۱۸۵

فون نمبر:۷۷۴۳۹۹۶

فیکس:۷۷۴۳۱۹۹

مقدمہ

محترم قارئین ، آپ کے ہاتھوں میں موجود کتابچہ اس سلسلہ معارف کی چوتھی کڑی ہے جن کو اب تک ہم نے خدا وند متعال کی توفیق و مدد سے آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیا ہے اَور یہ کتابچہ ایک ایسے آزاد مکتب ومنبر کی حیثیت رکھتاہے جو اَپنے نہایت ہی سلیس اورآسان اسلوب بیان سے ایسے افراد سے مخاطب ہے ،جو روشن فکر اور عقل سلیم کے مالک ہیں کیو نکہ اسکے مخاطب امت محمدی (ص) کے ایسے افراد ہیںجو اَپنی وحدت ویگانگت ، روشن فکری،اَور دوراندیشی کی بنا پر خالصانہ فکر کے مالک ہیں اَور ان خصوصیات کی وجہ سے خداوند عالم نے انہیں تمام امتوں کے درمیان حاکم، قاضی اَورزمین و آسمان کے درمیان رسالت وسطیٰ پر فائز قرار دیتے ہوئے یوں ارشاد فرمایا:

< وکذالک جعلناکم امةوسطاََ لتکونوا شھداء علی الناس ویکون الرسول علیکم شھیداََ > [1]

ِِ”اس طرح تم کو عادل امت بنایا تاکہ دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں تم گواہ بنو اور رسول(ص)تمھارے مقابلہ میں گواہ بنیں“

یہ موجودہ کتابچہ اُن شبہات اَور اعتراضات کا جواب ہے جوایسے افراد کی طرف سے پیش کئے گئے ہیںجو دین و عقل جیسی خدا کی نعمت سے خا لی اورحتی کہ نر و مادہ کے درمیان تفریق سے بھی عاجز ہیں۔گویا خدا وند عالم نے انہیں اہلبیت(ع) کے مذھب پراعتراضات وشبہات کرنے کے لیے ہی پیدا کیا ہے۔ان کے اس افتراء و کذب کا کام اس قدر آگے بڑھ چکا ہے کہ اَب اِن شبہات کو علی الاعلان پرٹیلی ویژن،انٹرنیٹ، اور حج عمرہ کے ایام میں بھی پیش کیا جانے لگا ہے۔

اس وجہ سے ہم نے ان حضرات کے شبہات سننے اور ان کا تسلی بخش جواب دینے کے بعد، اس کو اس کتابچہ کی صورت میں نشر کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ہم فکری جمود کے شکار اس گروہ کے اعتراضات کا جواب دیںاور بحث و مناظرہ کا ایسا طریقہ اختیار کریں کا جس کا قرآن نے حکم دیا ہے، اُن کے اذھان و ا فکارسے ان شبہات کو زائل کریں شاید یہ لوگ راہ ہدایت کی طرف لوٹ آئیں،



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next