سنت صحابہ کی حقیقت



سنت صحا بی کی عدم حجیت پر دلیلیں:

آیا ت و روایات اور تاریخ کی طرف مرا جعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سنت صحابی کی حجیت مو ضو عی یا طریقی پر بطور مطلق کوئی دلیل نہیں ہے بلکہ عدم حجیت پر بے شمار دلیلیں مو جود ہیں جن میں سے بعض کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔

الف)آیات

آیات قرآنیہ سے استفادہ ہو تا ہے کہ صحابہ شریعت اسلامی کی مخالفت کیا کرتے تھے۔

   Û±Û”:< وَلَقَدْ صَدَقَکُمْ اللهُ وَعْدَہُ إِذْ تَحُسُّونَہُمْ بِإِذْنِہِ حَتَّی إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاٴَمْرِ وَعَصَیْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا اٴَرَاکُمْ مَا تُحِبُّونَ مِنْکُمْ مَنْ یُرِیدُ الدُّنْیَا وَمِنْکُمْ مَنْ یُرِیدُ الْآخِرَةَ،،،>بتحقیق کہ خدا Ù†Û’ اپنا وہ Ùˆ عدہ جو اس Ù†Û’ تم سے کیا تھا اس Ùˆ قت پورا کردیا جس Ùˆ قت تم Ù†Û’ یہ احساس کر لیا کہ ہم غالب آگئے اور Ø­Ú©Ù… خدا سے تم Ù†Û’ کا فروں Ú©Ùˆ خاک Ùˆ خون میں غلطاں کردیا اور تم ہمیشہ دشمن پر غالب رہے یہاں تک کہ تم Ù†Û’ جنگ میں سستی دکھائی ،اختلاف کیا اور Ø­Ú©Ù… رسول Ú©ÛŒ نا فرمانی Ú©ÛŒ جبکہ اپنی آرزو Úº Ú©Ùˆ تم پہنچ Ú†Ú©Û’ تھے لیکن Ú©Ú†Ú¾ دنیا Ú©Û’ لئے اور Ú©Ú†Ú¾ آخرت Ú©Û’ لئے Ú©Ùˆ شش میں Ù„Ú¯Û’ تھے۔(Û±Û°)

۲۔:< إِنَّ الَّذِینَ تَوَلَّوْا مِنْکُمْ یَوْمَ الْتَقَی الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّہُمْ الشَّیْطَانُ بِبَعْضِ مَا کَسَبُوا،،،> یقینا جن لو گوں نے جنگ احد میں پشت دکھائی اور واپس بھاگ لئے انھیں شیطان نے ان بد کا ریوں اور نا فرمانیوں کی وجہ سے گمراہ کردیا ہے ۔(۱۱)

۳۔:<یا ایہا الذین آمنو الم تقولون ما تفعلون #کبر مقتا عنداللہ ان تقولوا مالا تفعلون >اے ایمان لا نے والو کیوں ایسی باتیں کہتے ہو جس پر عمل نہیں کرتے ؟یہ عمل کے خلا ف کہنے کے خلاف عمل کرو خدا کو بہت سخت غیض و غضب میں لا تا ہے ۔(۱۲)

۴۔:< وَإِذَا رَاٴَوْا تِجَارَةً اٴَوْ لَہْوًا انفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا ،،، >اور جس وقت تجارت یا کھیل تما شہ دیکھ لیتے ہیں اسی کی طرف لوٹ پڑتے ہیں اور آپ کو اکیلا کھڑا چھوڑکر چلے جاتے ہیں۔(۱۳)

ب)روایات

اسی طرح روایات سے بھی آشکا ر ہو تا ہے کہ صحابہ صاحب عصمت اور گنا ہوں سے پاک نہیں تھے ،امام بخاری اپنے سلسلہٴ سند سے ابو حازم سے نقل کرتے ہیں میں نے سہل ابن سعد سے سنا ہے کہ پیغمبر نے فرمایا :میں حو ض کو ثر پر تمہاری راہ دیکھوں گا جو وہاں پہنچ جائے گا آب کو ثر سے سیراب ہو گا اور جو اس سے سیراب ہو جائے گا وہ کبھی تشنہ نہ ہو گا کچھ لوگ میرے پاس آئینگے جن کو میں پہچا نتا ہونگا وہ بھی مجھے پہچا نتے ہو نگے اس کے بعد میرے اور ان کے درمیان حائل آ جائے گا،میں کہو نگا یہ لو گ میرے ہیں جواب ملے گا اے پیغمبر آ پ نہیں جا نتے کہ کس طرح آپ کے بعد ان لو گوں نے دین کو بد ل ڈالا میں بھی کہو نگا : وائے ہو اس شخص پر جس نے میرے بعد دین کو بدل ڈالا ۔(۱۴)

علامہ تفتازانی فرماتے ہیں کہ : بعض صحابہ حق سے منحرف ہو گئے اور ظلم Ùˆ فسق میں گرفتار ہو گئے تھے اور اسی Ú©ÛŒ وجہ ایک دوسرے بغض Ùˆ حسد Ùˆ کینہ ØŒ لج بازی،ریاست طلبی ،شہوات Ùˆ لذات Ú©ÛŒ طرف میلان تھا کیو نکہ تمام صحابہ معصوم نہیں تھے نیز جو شخص بھی رسول سے ملا قات کرلے وہ خیرونیکی والا نہیں ہو جاتا  مگر علماء اصحاب رسول پر حسن ظن Ú©ÛŒ وجہ سے صحابہ Ú©Û’ اقوال Ùˆ اعمال Ú©ÛŒ تو جیہ Ùˆ تاویل کرتے آئے ہیں۔(Û±Ûµ)

ج)سیرت صحابہ

سیرت صحابہ کی طرف مراجعہ کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ نہ صرف یہ کہ وہ معصوم ازخطا اور گناہوں سے پاک و پا کیزہ نہیں تھے بلکہ وہ خود بھی صحابہ رسول کی خطا و غلطی کے معترف تھے اسی لئے اہلسنت حضرات بعض صحابہ کے باطل و خلاف شرع اعمال کی حد سے زیادہ جو تو جیہ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ لو گ مجتہد تھے اور مجتہد اپنے اجتہاد میں کبھی غلطی بھی کرتا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next