حضرت امام زين العابدين عليه السلام



آپ کی ولادت باسعادت

          آپ بتاریخ Û±Ûµ/ جمادی الثانی Û³Û¸ Ú¾ یوم جمعہ بقولے Û±Ûµ/ جمادی الاول Û³Û¸ Ú¾ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیداہوئے (اعلام الوری ص Û±ÛµÛ± ومناقب جلد Û´ ص Û±Û³Û±) Û”

          علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ جب جناب شہربانوایران سے مدینہ Ú©Û’ لیے روانہ ہورہی تھیں توجناب رسالت مآب Ù†Û’ عالم خواب میں ان کاعقدحضرت امام حسین علیہ السلام Ú©Û’ ساتھ Ù¾Ú‘Ú¾ دیاتھا (جلاء العیون ص Û²ÛµÛ¶) Û” اورجب آپ واردمدینہ ہوئیں توحضرت علی علیہ السلام Ù†Û’ امام حسین علیہ السلام Ú©Û’ سپردکرکے فرمایاکہ یہ وہ عصمت پروربی بی ہے کہ جس Ú©Û’ بطن سے تمہارے بعدافضل اوصیاء اورافضل کائنات ہونے والابچہ پیداہوگا چنانچہ حضرت امام زین العابدین متولدہوئے لیکن افسوس یہ ہے کہ آپ اپنی ماں Ú©ÛŒ آغوش میں پرورش پانے کالطف اٹھانہ سکے ”ماتت فی نفاسہابہ“ آپ Ú©Û’ پیداہوتے ہی ”مدت نفاس“ میں جناب شہربانوکی وفات ہوگئی (قمقام جلاء العیون)۔عیون اخباررضا دمعة ساکبة جلد Û± ص Û´Û²Û¶) Û”

          کامل مبردمیں ہے کہ جناب شہربانو،بادشاہ ایران یزدجردبن شہریاربن شیرویہ ابن پرویزبن ہرمزبن نوشیرواں عادل ”کسری“ Ú©ÛŒ بیٹی تھیں (ارشادمفیدص Û³Û¹Û± ،فصل الخطاب) علامہ طریحی تحریرفرماتے ہیں کہ حضرت علی Ù†Û’ شہربانوسے پوچھاکہ تمہارانام کیاہے توانہوں Ù†Û’ کہا”شاہ جہاں“ حضرت Ù†Û’ فرمایانہیں اب ”شہربانوہے (مجمع البحرین ص ÛµÛ·Û°)

نام،کنیت ،القاب

          آپ کااسم گرامی ”علی“ کنیت ابومحمد۔ ابوالحسن اورابوالقاسم تھی، آپ Ú©Û’ القاب بےشمارتھے جن میں زین العابدین ،سیدالساجدین، ذوالثفنات، اورسجادوعابد زیادہ مشہورہیں (مطالب السؤل ص Û²Û¶Û± ،شواہدالنبوت ص Û±Û·Û¶ ،نورالابصار ص Û±Û²Û¶ ،الفرع النامی نواب صدیق حسن ص Û±ÛµÛ¸) Û”

لقب زین العابدین کی توجیہ

          علامہ شبلنجی کابیان ہے کہ امام مالک کاکہناہے کہ آپ کوزین العابدین کثرت عبادت Ú©ÛŒ وجہ سے کہاجاتاہے (نورالابصار ص Û±Û²Û¶) Û”

علماء فریقین کاارشادہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ایک شب نمازتہجد میں مشغول تھے کہ شیطان اژدھے کی شکل میں آپ کے قریب آگیا اوراس نے آپ کے پائے مبارک کے انگوٹھے کومنہ میں لے کاٹناشروع کیا، امام جوہمہ تن مشغول عبادت تھے اورآپ کارجحان کامل بارگاہ ایزدی کی طرف تھا، وہ ذرابھی اس کے اس عمل سے متاثرنہ ہوئے اوربدستورنمازمیں منہمک ومصروف ومشغول رہے بالآخروہ عاجزآگیا اورامام نے اپنی نمازبھی تمام کرلی اس کے بعدآپ نے اس شیطان ملعون کوطمانچہ مارکردورہٹادیا اس وقت ہاتف غیبی نے انت زین العابدین کی تین بارصدادی اورکہابے شک تم عبادت گزاروں کی زینت ہو، اسی وقت آپ کایہ لقب ہوگیا(مطالب السؤل ص ۲۶۲ ،شواہدالنبوت ص ۱۷۷) ۔

          علامہ ابن شہرآشوب لکھتے ہیں کہ اژدھے Ú©Û’ دس سرتھے اوراس Ú©Û’ دانت بہت تیزاوراس Ú©ÛŒ آنکھیں سرخ تھیں اوروہ مصلی Ú©Û’ قریب سے زمین پھاڑکے نکلاتھا (مناقب جلد Û´ ص Û±Û°Û¸) ایک روایت میں اس Ú©ÛŒ وجہ یہ بھی بیان Ú©ÛŒ گئی ہے کہ قیامت میں آپ کواسی نام سے پکاراجائے گا (دمعة ساکبة ص Û´Û²Û¶) Û”



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next