حضرت امام زين العابدين عليه السلام



امام زین العابدین علیہ السلام منصب امامت پرفائزہونے سے پہلے

          اگرچہ ہماراعقیدہ ہے کہ امام بطن مادرسے امامت Ú©ÛŒ تمام صلاحیتیوں سے بھرپوراآتاہے تاہم فرائض Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©ÛŒ ذمہ داری اسی وقت ہوتی ہے جب وہ امام زمانہ Ú©ÛŒ حیثیت سے کام شروع کرے یعنی ایساوقت آجائے جب کائنات ارضی پرکوئی بھی اس سے افضل واعلم برترواکمل نہ ہو، امام زین العابدین اگرچہ وقت ولادت ہی سے امام تھے لیکن فرائض Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©ÛŒ ذمہ داری آپ پراس وقت عائد ہوئی جب آپ Ú©Û’ والدماجد حضرت امام حسین علیہ السلام درجہ شہادت پرفائزہوکرحیات ظاہری سے محروم ہوگئے۔

          امام زین العابدین علیہ السلام Ú©ÛŒ ولادت Û³Û¸ ھء میں ہوئی جبکہ حضرت علی علیہ السلام امام زمانہ تھے دوسال ان Ú©ÛŒ ظاہری زندگی میں آپ Ù†Û’ حالت طفولیت میں ایام حیات گزارے پھر ÛµÛ° ھء تک امام حسین علیہ السلام کازمانہ رہاپھرعاشورا، Û¶ Û± Ú¾ تک امام حسین علیہ السلام فرائض امامت Ú©ÛŒ انجام دہی فرماتے رہے عاشورکی دوپہرکے بعدسے ساری ذمہ داری آپ پرعائدہوگئی اس عظیم ذمہ داری سے قبل Ú©Û’ واقعات کاپتہ صراحت Ú©Û’ ساتھ نہیں ملتا،البتہ آپ Ú©ÛŒ عبادت گزاری اورآپ Ú©Û’ اخلاقی کارنامے بعض کتابوں میں ملتے ہیں بہرصورت حضرت علی علیہ السلام Ú©Û’ آخری ایام حیات Ú©Û’ واقعات اورامام حسن علیہ السلام Ú©Û’ حالات سے متاثرہوناایک لازمی امرہے پھرامام حسین علیہ السلام Ú©Û’ ساتھ تو Û²Û³ Û” Û²Û² سال گزارے تھے یقینا امام حسین علیہ السلام Ú©Û’ جملہ معاملات میں آپ Ù†Û’ بڑے بیٹے Ú©ÛŒ حیثیت سے ساتھ دیاہی ہوگا لیکن مقصدحسین Ú©Û’ فروغ دینے میں آپ Ù†Û’ اپنے عہدامامت Ú©Û’ آغازہونے پرانتہائی کمال کردیا۔

واقعہ کربلاکے سلسلہ میں امام زین العابدین کاشاندارکردار

          Û²Û¸/ رجب Û¶Û° Ú¾ کوآپ حضرت امام حسین Ú©Û’ ہمراہ مدینہ سے روانہ ہوکرمکہ معظمہ پہنچے چارماہ قیام Ú©Û’ بعدوہاں سے روانہ ہوکر Û²/ محرم الحرام کوواردکربلاہوئے، وہاں پہنچتے ہی یاپہنچنے سے پہلے آپ علیل ہوگئے اورآپ Ú©ÛŒ علالت Ù†Û’ اتنی شدت اختیارکی کہ آپ امام حسین علیہ السلام Ú©ÛŒ شہادت Ú©Û’ وقت تک اس قابل نہ ہوسکے کہ میدان میں جاکردرجہ شہادت حاصل کرتے، تاہم فراہم موقع پرآپ Ù†Û’ جذبات نصرت کوبروئے کارلانے Ú©ÛŒ سعی Ú©ÛŒ جب کوئی آوازاستغاثہ کان کان میں آئی آپ اٹھ بیٹھے اورمیدان کارزارمیں شدت مرض Ú©Û’ باوجودجاپہنچنے Ú©ÛŒ سعی بلیغ کی، امام Ú©Û’ استغاثہ پرتوآپ خیمہ سے بھی Ù†Ú©Ù„ آئے اورایک چوب خیمہ Ù„Û’ کر میدان کاعزم کردیا،ناگاہ امام حسین Ú©ÛŒ نظرآپ پرپڑگئی اورانہوں Ù†Û’ جنگاہ سے بقولے حضرت زینب کوآوازدی ”بہن سیدسجادکوروکو ورنہ نسل رسول کاخاتمہ ہوجائے گا“ Ø­Ú©Ù… امام سے زینب Ù†Û’ سیدسجادکومیدان میں جانے سے روک لیایہی وجہ ہے کہ سیدوں کاوجودنظر آرہاہے اگرامام زین العابدین علیل ہوکر شہیدہونے سے نہ بچ جاتے تونسل رسول صرف امام محمدباقرمیں محدودرہ جاتی ،امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ مرض اورعلالت Ú©ÛŒ وجہ سے آب درجہ شہادت پرفائزنہ ہوسکے (نورالابصار ص Û±Û²Û¶) Û”

          شہادت امام حسین Ú©Û’ بعدجب خیموں میں Ø¢Ú¯ لگائی گئی توآپ انہیں خیموں میں سے ایک خیمہ میںبدستورپڑے ہوئے تھے ،ہماری ہزارجانیں قربان ہوجائیں،حضرت زینب پرکہ انہوں Ù†Û’ اہم فرائض Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©Û’ سلسلہ میں سب سے پہلافریضہ امام زین العابدین علیہ السلام Ú©Û’ تحفظ کاادافرمایا اورامام کوبچالیاالغرض رات گزاری اورصبح نمودارہوئی، دشمنوں Ù†Û’ امام زین العابدین کواس طرح جھنجوڑا کہ آپ اپنی بیماری بھول گیے آپ سے کہاگیاکہ ناقوں پرسب کوسوارکرواورابن زیادکے دربارمیں چلو،سب کوسوارکرنے Ú©Û’ بعدآل محمد کاساربان پھوپھیوں ،بہنوں اورتمام مخدرات کولئے ہوئے داخل دربار ہوا حالت یہ تھی کہ عورتیں اوربچے رسیوں میں بندھے ہوئے اورامام لوہے میں جکڑے ہوئے دربارمیں پہنچ گئے آپ چونکہ ناقہ Ú©ÛŒ برہنہ پشت پرسنبھل نہ سکتے تھے اس لیے آپ Ú©Û’ پیروں کوناقہ Ú©ÛŒ پشت سے باندھ دیاگیاتھا دربارکوفہ میں داخل ہونے Ú©Û’ بعدآپ اورمخدرات عصمت قیدخانہ میں بندکردئیے گئے ،سات روزکے بعدآپ سب کولیے ہوئے شام Ú©ÛŒ طرف روانہ ہوئے اور Û±Û¹ منزلیں Ø·Û’ کرکے تقریبا Û³Û¶/ یوم میں وہاں پہنچے کامل بھائی میں ہے کہ Û±Û¶/ ربیع الاول Û¶Û± ھء کوبدھ Ú©Û’ دن آپ دمشق پہنچے ہیں اللہ رے صبرامام زین العابدین بہنوں اورپھوپھیوں کاساتھ اورلب شکوہ پرسکوت Ú©ÛŒ مہر Û”

          حدودشام کاایک واقعہ یہ ہے کہ آپ Ú©Û’ ہاتھوں میں ہتھکڑی، پیروں میں بیڑی اورگلے میں خاردارطوق آہنی پڑاہواتھا اس پرمستزادیہ کولوگ آپ برسارہے تھے اسی لیے آپ Ù†Û’ بعدواقعہ کربلاایک سوال Ú©Û’ جواب میں ”الشام الشام الشام“ فرمایاتھا(تحفہ حسینہ علامہ بسطامی)Û”

          شام پہنچنے Ú©Û’ کئی گھنٹوں یادنوں Ú©Û’ بعدآپ آل محمدکولیے ہئوے سرہائے شہدا سمیت داخل دربارہوئے پھرقیدخانہ میں بندکردئیے گئے تقریباایک سال قید Ú©ÛŒ مشقتیں جھیلیں۔

          قیدخانہ بھی ایساتھاکہ جس میں تمازت آفتابی Ú©ÛŒ وجہ سے ان لوگوں Ú©Û’ چہروں Ú©ÛŒ کھالیں متغیرہوگئی تھیں (لہوف) مدت قیدکے بعدآپ سب کولیے ہوئے Û²Û°/ صفر Û¶Û² ھء کوواردہوئے آپ Ú©Û’ ہمراہ سرحسین بھی کردیاگیاتھا ،آپ Ù†Û’ اسے اپنے پدربزرگوارکے جسم مبارک سے ملحق کیا(ناسخ تواریخ)Û”

          Û¸/ ربیع الاول Û¶Û² Ú¾ کوآپ امام حسین کالٹاہواقافلہ ہوئے مدینہ منورہ پہنچے ،وہاں Ú©Û’ لوگوں Ù†Û’ آہ وزاری اورکمال رنج وغم سے آپ کااستقبال کیا۔ Û±Ûµ شبانہ وروز نوحہ وماتم ہوتارہا (تفصیلی واقعات Ú©Û’ لیے کتب مقاتل وسیرملاحظہ Ú©ÛŒ جائیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next