حضرت امام زين العابدين عليه السلام



   سبیناکماتسبی الاماء ومسنا

حبیبک مقتول ونسلک ضائع

اسیرا ومالی حامیا ومدافع

من الضرمالاتحملہ الاصابع

          ترجمہ: میں آپ سے فریادکرتاہوں اے نانا، اے تمام رسولوں میں سب سے بہتر،آپ کامحبوب ”حسین“ شہیدکردیاگیا اورآپ Ú©ÛŒ نسل تباہ وبربادکردی گئی، اے نانامیں رنج وغم کاماراآپ سے فریادکرتاہوں مجھے قید کیاگیامیراکوئی حامی ومددگار نہ تھا اے نانا ہم سب کواس طرح قیدکیاگیا،جس طرح (لاوارث) کنیزوں کوقیدکیا جاتاہے،اے ناناہم پراتنے مصائب ڈھائے گئے جوانگلیوں پرگنے نہیں جاسکتے۔

امام زین العابدین اورخاک شفا

          مصباح المتہجد میں ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام Ú©Û’ پاس ایک Ú©Ù¾Ú‘Û’ میں بندھی ہوئی تھوڑی سی خاک شفاء کرتی تھی (مناقب جلد Û² ص Û³Û²Û¹ طبع ملتان)Û”

          حضرت Ú©Û’ ہمراہ خاک شفاء کاہمیشہ رہناتین حال سے خالی نہ تھایااسے تبرکارکھتے تھے یااس پرنمازمیں سجدہ کرتے تھے یااسے بحیثیت محافظ رکھتے تھے اورلوگوں کویہ بتانا مقصودرہتاتھا کہ جس Ú©Û’ پاس خاک شفاء ہووہ جملہ مصائب وآلام سے محفوظ رہتاہے اوراس کامال چوری نہیں ہوتا جیساکہ احادیث سے واضح ہے Û”

امام زین العابدین اورمحمدحنفیہ کے درمیان حجراسودکافیصلہ

          آل محمدکے مدینہ پہنچنے Ú©Û’ بعدامام زین العابدین Ú©Û’ چچامحمدحنفیہ Ù†Û’ بروایت اہل اسلام امام سے خواہش Ú©ÛŒ کہ مجھے تبرکات امامت دیدو، کیونکہ میں بزرگ خاندان اورامامت کااہل وحقدارہوں آپ Ù†Û’ فرمایاکہ حجراسودکے پاس چلووہ فیصلہ کردے گا جب یہ حضرات اس Ú©Û’ پاس پہنچے تووہ بحکم خدایوں بولا ”امامت زین العابدین کاحق ہے“ اس فیصلہ کودونوں Ù†Û’ تسلیم کرلیا(شواہدالنبوت ص Û±Û·Û¶) Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next