پيغمبر رحمت



آپ (ص) نبى رحمت ہيں آپ(ص) كے فيض رحمت سے نہ صرف مؤمنين اور محبين بلكہ سخت ترين دشمن بھى بہرہ مند ہوتے رہے ، اس لئے كہ آپ (ص) نے يہ سبق اپنے پروردگار سے سيكھا تھا_

''و ما ارسلنك الا رحمة للعالمين'' (1)

ہم نے آپ كو عالمين كيلئے رحمت بناكر بھيجا ہے_

''فاعف عنہم واصفحہ ''(2)

ان كو معاف كرديجئے او ردرگذر كيجئے_

آپ كريمانہ اخلاق اور درگذر كى صفت سے مالامال تھے، محض ناواقف دوستوں اور دشمنوں كى اذيتوں او ر برے سلوك كو آپ (ص) معاف ہى نہيں كرتے تھے بلكہ ان كى ياد بھى دل سے نكال ديتے تھے ، دل كے اندر بغض اور كينہ نہيں ركھتے تھے _ كہ جس سے اقتدار حاصل ہونے كے بعداس كے ساتھ انتقامى كاروائي كريں ، خدا نے آپ (ص) كو وسعت قلب سے نوازا تھا(الم نشرح لك صدرك )اے رسول كيا ہم نے آپ (ص) كو شرح صدر كى نعمت نہيں عطا كى _

آپ (ص) ايسے كريمانہ اخلاق اور مہربان دل كے مالك تھے كہ ناواقف اور خودغرض دشمنوں كى گستاخيوں اور جسارتوں كا انتقام لينے كى كبھى آپ (ص) نے فكر نہيں كى ، آپ (ص) كے بلند اخلاق اور وسعت قلبى نے قرابت داروں ، دوستوں اور سخت ترين دشمنوں كو بھى آپ (ص) كا گرويدہ


1)(ماءدہ 131)_

2)(انبياء 107)_

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next