حضرت امام حسن عسکری عليه السلام



          Û²Û¸ Û” تواضع ایسی نعمت ہے جس پرحسدنہیں کیاجاسکتا۔ 

۲۹ ۔ اس اندازسے کسی کی تعظیم نہ کروجسے وہ براسمجھے۔

          Û³Û° Û” اپنے بھائی Ú©ÛŒ پوشیدہ نصیحت کرنی اس Ú©ÛŒ زینت کاسبب ہوتا۔ 

۳۱ ۔ کسی کی علانیہ نصیحت کرنابرائی کاپیش خیمہ ہے۔

          Û³Û² Û” ہربلااورمصیبت Ú©Û’ پس منظرمیں رحمت اورنعمت ہوتی ہے۔ 

          Û³Û³ Û” میں اپنے Ùˆ الوں کووصیت کرتاہوں کہ اللہ سے ڈریں دین Ú©Û’ بارے میں پرہیزگاری کوشعاربنالیں خداکے متعلق پوری سعی کریں اوراس Ú©Û’ احکام Ú©ÛŒ پیروی میں Ú©Ù…ÛŒ نہ کریں، سچ بولیں، امانتیں چاہے مون Ú©ÛŒ ہوں یاکافرکی ،اداکریں، اوراپنے سجدوں کوطول دیں اورسوالات Ú©Û’ شیریں جواب دیں تلاوت قرآن مجیدکیاکریں موت اورخداکے ذکرسے کبھی غافل نہ ہوں۔

۳۴ ۔ جوشخص دنیاسے دل کااندھااٹھے گا، آخرت میں بھی اندھارہے گا،دل کااندھاہونا ہماری مودت سے غافل رہناہے قرآن مجیدمیں ہے کہ قیامت کے دن ظالم کہیں گے ”رب لماحشرتنی اعمی وکنت بصیرا“ میرے پالنے والے ہم تودنیامیں بیناتھے ہمیں یہاں اندھاکیوں اٹھایاہے جواب ملے گا ہم نے جونشانیاں بھیجی تھیں تم نے انھیں نظراندازکیاتھا۔ ”لوگو! اللہ کی نعمت اللہ کی نشانیاں ہم آل محمدہیں۔

          ایک روایت میں ہے کہ آپ Ù†Û’ دوشنبہ Ú©Û’ شرونحوست سے بچنے Ú©Û’ لیے ارشادفرمایاہے کہ نمازصبح Ú©ÛŒ رکعت اولی میں سوہ ”ہل اتی“ پڑھنا چاہئے،نیزیہ فرمایاہے کہ نہارمنہ خربوزہ نہیں کھاناچاہئے کیونکہ اس سے فالج کااندیشہ ہے (بحارالانوارجلد Û±Û´) Û”

معتمدعباسی کی خلافت اورامام حسن عسکری علیہ السلام کی گرفتاری

          Û²ÛµÛ¶ ہجری میں معتدعباسی خلافت مقبوضہ Ú©Û’ تخت پرمتمکن ہوا، اس Ù†Û’ حکومت Ú©ÛŒ عنان سنبھالتے ہی اپنے آبائی طرزعمل کواختیارکرنا اورجدی کردارکوپیش کرناشروع کردیا اوردل سے اس Ú©ÛŒ سعی شروع کردی کہ آل محمدکے وجودسے زمین خالی ہوجائے، یہ اگرچہ حکومت Ú©ÛŒ باگ ڈوراپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ملکی بغاوت کاشکارہوگیاتھا لیکن پھربھی اپنے وظیفے اوراپنے مشن سے غافل نہیں رہا” اس Ù†Û’ Ø­Ú©Ù… دیاکہ عہدحاضرمیں خاندان رسالت Ú©ÛŒ یادگار،امام حسن عسکری کوقیدکردیاجائے اورانہیں قیدمیں کسی قسم کاسکون نہ دیاجائے Ø­Ú©Ù… حاکم مرگ مفاجات آخرامام علیہ السلام بلاجرم وخطاآزادوفضاسے قیدخانہ میں پہنچادئیے گئے اورآپ پرعلی بن اوتاش نامی ایک ناصبی مسلط کردیاگیا جوآل محمداورال ابی طالب کاسخت ترین دشمن تھا اوراس سے کہہ دیاگیاکہ جوجی چاہے کرو، تم سے کوئی پوچھنے والانہیں ہے ابن اوتاش Ù†Û’ حسب ہدایت آپ پرطرح طرح Ú©ÛŒ سختیاں شروع کردیں اس Ù†Û’ نہ خداکاخوف کیانہ پیغمبرکی اولادہونے کا لحاظ کیا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next