کتاب شناسی امام مہدی(علیہ السلام)



اس کتاب کے مولف نے احمد الکاتب اور اس کی کتاب کا نام لئے بغیر غیر مستقیم طریقے سے دوسرے محور کے تحت کلی تنقید کی ھے (مصداقی دعوے کو نظر میں رکھتے ھوئے) جو صفروی بحث شمار ھوتی ھے(ص۳۵)

مولف نے صرف کتاب کے تین مقام پر یعنی کتاب کے مقدمہ، خاتمہ اور چوتھی فصل کے اختتام پر احمد الکاتب کا اشارے اور کنائے میں ذکر کیا ھے۔

۲۔ الامامة و المہدی فی تطور الفکری السیاسی الشیعی من الشوری الی ولایة الفقےہ؛

اس کتاب میں مولف محترم نے بلاواسطہ تنقید کی اور سطربہ سطر تنقیدی مطالعہ کیا ھے (تنقیدی جایزہ لیا ھے) اور دونوں ھی محور ادعاء کلی اور ادعاء مصداقی یعنی کبروی اور صغروی میں اےسا کیا ھے۔

اس کتاب کے مطالب ایک مقدمہ اور آٹھ فصل میں تنظیم ھوئے ھیں۔ مولف نے کوشش کی ھے کہ اس حقیقت کو مکمل طور پر واضح کرے کہ احمد الکاتب کی باتیں ”علم الحدیث“ اور تاریخی سیاسی (عباسی دور کی اجتماعی تاریخ) میں اس کے نظریات تحقیقانہ نھیں ھیںاور کار شناسی کے اعتبار سے علمی قدر و قیمت اور اعتبار نھیں رکھتی ھیں۔یہ کتاب بہت جلد ھی محققین کے حوالے کی جائے گی۔

یاد آوری: جناب سید ثامر ھاشم العمیدی ان دو کتاب سے پھلے بھی سیر حاصل اور جامع بحث حدیث کی تحقیق کے عنوان سے اور ۴۰صفحہ سے زیادہ اندیشہٴ مہدویت کے عنوان سے اپنی گرانقدر کتاب ”دفاع عن الکافی“ میں پیش کی ھے[29]

جسے ڈاکڑ عبدالجبار شرارة نے گراں مایہ کتاب ”بحث حول المہدی“ تالیف شھید آیةاللہ صدر کے مقدمے میں ایک عالی نمونہ کے عنوان سے جو کہ ”روائی نہج“ پر مبتنی ھے یاد کیا ھے۔

دوسرا نکتہ: کتاب کا متعدد ترجمہ اور نشر و اشاعت: کتاب المہدی المنتظرفی الفکر الاسلامی ابتک تین بار تین ملک، ایران، سورےہ اور یمن سے شایع ھوچکی ھے[30]

اسی طرح ”الامام علی(علیہ السلام)“ نامی عالمی ادارہ نے ۱۴۱۹ اور ۱۴۲۰ ھ میں دینا کی چار زندہ اور رائج زبانوں میں ترجمہ کرواکے بارہ ہزار نسخہ شایع کئے ھیں۔

تےسرا نکتہ: ”المہدی المنتظر فی الفکر الاسلامی“ نامی کتاب کی اھم خصوصیت استاد العمیدی کے اثر کی نمایاں خصوصیت یہ ھے کہ اس میں تحقیق و جستجو اور تلاش کا پھلو زیادہ قوی ھے اس چکتاب کے انتھک کوشش کرنے والے موٴلف نے ایک سو ۸۳ ماخذ سے مطالب نقل کئے ھیں جس میں ایک مورد بالواسطہ ھے۔ (فرائد فوائد الفکر نامی کتاب کے مطالب المہدی المنتظر عند اھل السنة نامی کتاب سے مستفاد ھیں) ان سطور کا لکھنے والا تقریباً موضوع مہدویت سے متعلق دو سو کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد تتبع اور تحقیق کے اس حجم کو قابل شکریہ جانتا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 next